قانون اور انصاف کی وزارت
خصوصی مہم 4.0
Posted On:
13 SEP 2024 5:19PM by PIB Delhi
محکمہ انصاف انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ کی رہنمائی میں زیر التوا معاملات کا تصفیہ کرنے اور دفتر کے احاطے کی صفائی ستھرائی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ایک خصوصی مہم 4.0 کا انعقاد کر رہا ہے۔ مہم دو مرحلوں میں منعقد کی جائے گی، جبکہ پہلا مرحلہ ، جو محکمہ انصاف کے مختلف زیر التوا معاملوں (جیسے ممبران پارلیمنٹ کے استفسارات، پارلیمانی یقین دہانیوں ، ریاستی حکومتوں کے استفسارات ، بین وزارتی استفسارات ، عوامی شکایات وغیرہ) کے لیے شناخت کا مرحلہ 16.09.2024 سے 30.09.2024 تک منعقد ہوگا۔ اس مرحلے کے دوران سلائی اور صفائی کی ضرورت والے مقامات کی بھی نشاندہی کی جائے گی۔
اس کے بعد دوسرا مرحلہ جو 02.10.2024 سے 31.10.2024 تک منعقد ہونا ہے، تمام زیر التواء مقامات کی نشاندہی اور صفائی کی جائے گی۔ محکمہ انصاف زیر التواء معاملات کو بروقت نمٹانے کے لیے عہدبستہ ہے۔ محکمہ خصوصی مہم 4.0 کی پیشرفت کی نگرانی کرے گا اور خصوصی مہم 4.0 کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ویب پورٹل پر رپورٹ اپ لوڈ کرے گا جس کا آغاز محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات نے 13 ستمبر، 2024 کو خصوصی مہم 4.0 کے مقصد کے لیے کیا ہے۔.
محکمہ انصاف خصوصی مہم 4.0 کو کامیاب بنانے کے لیے پہلے ہی اقدامات کر رہا ہے۔ محکمہ انصاف کے مجموعی کام کاج میں ضروری اقدامات کرنے کے علاوہ ، یہ نیشنل جوڈیشل اکیڈمی (این جے اے) بھوپال اور نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی آف انڈیا (این اے ایل ایس اے) کو بھی مہم کے ایک حصے کے طور پر صفائی ستھرائی کے لیے خصوصی مہم کے دائرے میں لایا ہے۔ سیکرٹری (انصاف) نے خصوصی مہم 4.0 کے تحت محکمہ انصاف کے ایکشن پلان پر جائزہ اجلاس منعقد کیا ہے جس میں محکمہ انصاف کے تمام سینئر افسران 7 ستمبر، 2024کو شریک ہوئے۔ اس کے بعد جوائنٹ سکریٹری (ایڈمن)، جنہیں اس مہم کے لیے نوڈل آفیسر مقرر کیا گیا ہے، نے محکمہ انصاف کے تمام افسران / اہلکاروں کو آگاہ کیا اور اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ان کے تعاون کی درخواست کی۔ مزید برآں مہم کے دوران ہر روز ایک مخصوص گھنٹہ مقرر کیا گیا ہے تاکہ مہم سے جڑے معاملات پر خصوصی توجہ دی جا سکے۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 10901
(Release ID: 2054758)
Visitor Counter : 34