سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
معذور افراد کو با اختیار بنانے کا محکمہ
سوچھتا ہی سیوا مہم 2024 کے تحت پری رول آؤٹ سرگرمیاں
(14 ستمبر 2024 سے 16 ستمبر 2024 تک)
Posted On:
13 SEP 2024 5:42PM by PIB Delhi
معذور افراد کو با اختیار بنانے کا محکمہ صفائی ستھرائی میں ترقی کی ایک دہائی کے موقع پر ”سوبھاؤ سوچھتا - سنسکار سوچھتا“ کے متاثر کن تھیم کے تحت، سوچھتا ہی سیوا مہم 2024 کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ ملک گیر پہل 2 اکتوبر کو سوچھ بھارت دیوس کی شاندار تقریب کے ساتھ شروع ہو گی، جس سے سمپورن سوچھتا کے لیے ہندوستان کے عزم کی تصدیق ہوتی ہے۔
اس مہم میں بڑے پیمانے پر لوگوں کی شرکت دیکھنے کو ملے گی، جس سے ملک بھر میں گندے اور صفائی کے دشوار مقامات کی نشاندہی کر کے ان جگہوں کی صفائی ستھرائی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
مہم کے ایک حصے کے طور پر محکمہ نے تمام عملے اور اپنی فیلڈ یونٹ کو سوچھتا ہی سیوا کے مشاہدات کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ اس مہم کی قیادت میں، محکمہ 14 سے 16 ستمبر 2024 تک ملک گیر مہم کے پیش خیمہ کے طور پر کئی اہم سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔ یہ سرگرمیاں درج ذیل ہیں:
1. سوچھتا ہی سیوا 2024 کا آغاز: بیداری پھیلانے کے لیے تمام فیلڈ اکائیوں میں مہم کے بینر آویزاں کرنا۔
2. سوچھتا کا عہد: تمام عملے کے لیے عہد کا انتظام کرنا، صاف ستھرے ہندوستان کے عزم کو تقویت دینا۔
3. درخت لگانے کی مہم: ”ایک پیڑ ماں کے نام“ کے تھیم کے تحت، گرین مشن کو آگے بڑھانے کے لیے شجرکاری کی پہل۔
4. صفائی کی مہم: محکمہ کے احاطے اور فیلڈ اکائیوں میں منظم، کام کی جگہوں کے اندر صفائی کے کلچر کو فروغ دینا۔
جب کہ ملک سوچھ بھارت مشن کی ایک دہائی منانے کی تیاری کر رہا ہے، یہ پری رول آؤٹ سرگرمیاں ایک صاف ستھرے اور زیادہ صحت مند ہندوستان کے لیے اس اہم کوشش میں شہریوں اور اسٹیک ہولڈروں کو شامل کرنے میں محکمے کے فعال نقطہ نظر کی علامت ہیں۔
*********
ش ح۔ ف ش ع- م ر
U: 10910
(Release ID: 2054730)
Visitor Counter : 27