مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ ڈاک: حکومت ہند کی خصوصی مہم 4.0 کے حصے کے طور پر صفائی کو فروغ دینے اور زیر التوا ریفرینسز کو نمٹانے کی غرض سے سوچھتا، گڈ گورننس کے لیے پرعزم

Posted On: 13 SEP 2024 5:34PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 کو نافذ کرنے کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں، تاکہ سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری دفاتر میں زیر التوا ریفرینسز کو کم کرنے کے اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ (ڈی اے آر پی جی) پچھلے تین سالوں کی طرح خصوصی مہم کے لیے نوڈل ایجنسی ہے۔ محکمہ ڈاک اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا اور اس نے 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک صفائی اور زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے اپنے 23 سرکل آفسوں میں خصوصی مہم 4.0 کے رہنما خطوط کو بھیج دیا ہے۔

محکمہ ڈاک نے 2023 میں اسی عرصے کے دوران صفائی اور گڈ گورننس کے لیے خصوصی مہم 3.0 چلائی۔ اس مہم کو نومبر 2023 سے اگست 2024 تک ہر مہینے کے لیے جاری رکھا گیا تھا۔

محکمہ اکتوبر 2024 میں خصوصی مہم 4.0 کے دوران سوچھتا اور خدمت پر مبنی سرگرمیوں کے لیے تمام فیلڈ یونٹس اور عملے کو متحرک کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے گا۔ 7 اکتوبر 2024 سے مہم کے دوران عالمی یوم ڈاک اور قومی ڈاک ہفتہ بھی منایا جائے گا۔ اس عرصے کے دوران 5000 سے زیادہ ڈاک چوپال اور مختلف "جن بھاگیداری" کے اقدامات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

محکمہ صارفین کے لیے خدمات کے ماحول اور اپنے ملازمین کے لیے کام کرنے کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ایک مستقل عزم رکھتا ہے۔ اس نے کئی آلودگی سے مبرا طریقوں کو اپنایا ہے اور انڈیا پوسٹ کے ساتھ منسلک سروس کے تجربے کو بہتر بنانے کی جستجو میں اپنے محدود وسائل کو اختراعی طریقے سے استعمال میں لگایا ہے۔

خصوصی مہم کی کامیابیاں 3.0

خصوصی مہم 3.0 ڈاک بھون میں پوسٹل ہیڈ کوارٹر اور تمام فیلڈ سب پوسٹ آفسز اور ملک کے طول و عرض میں پھیلے برانچ پوسٹ آفسوں دونوں پر لاگو کیا گیا تھا، جس میں 2 سے 31 اکتوبر 2023 تک دور دراز کے کونے کا احاطہ کیا گیا تھا۔ کچھ کامیابیاں خصوصی مہم کے دوران، اگست 2024 تک اس کے بعد کی مدت کے دوران جاری رہی:

  • اکتوبر 2023 میں 88,376 فزیکل فائلوں کو ختم کیا گیا، جبکہ اگست 2024 کے آخر تک 1,87,149 فزیکل فائلوں کو ختم کر دیا گیا۔
  • اکتوبر 2023 میں 1,56,911 سائٹس کی صفائی کی گئی اور نومبر 2023 سے اگست 2024 تک 15,931 سائٹس کو فالو اپ سوچھتا سرگرمیوں میں شامل کیا گیا۔
  •  اکتوبر 2023 میں تقریباً 1.51 کروڑ آمدنی حاصل کی گئی اور  نومبر 2023 سے اگست 2024 تک اسکریپ کو ٹھکانے لگانے کے ذریعے 0.92 کروڑ روپے حاصل کئے گئے۔
  • اگست 2024 کے آخر تک 4.83 لاکھ سے زیادہ عوامی شکایات کو دور کیا جا چکا ہے۔
  • اگست 2024 تک تقریباً 88,844 مربع فٹ جگہ خالی کر دی گئی ہے۔

اس مدت میں نافذ کیے گئے بہترین عمل:

  • اس مہم نے متعدد مثالی طریقے  اپنائے، جو 2 اکتوبر کو ملک بھر میں درخت لگانے کے مربوط اقدام سے لے کر کریچز، باغات، ہربل واٹیکا لائبریریوں، گیسٹ رومز، کینٹین، پارکنگ ایریاز اور عملے اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے دیگر استعمال کے لیے اس مہم کے دوران خالی جگہ کو دوبارہ تیار کرنے تک پھیلے ہوئے ہیں۔
  • سوچھتا اور زندگی کے بارے میں تربیتی ماڈیول: تربیتی ماڈیولز کو ماحول دوست طرز زندگی کی اقدار کو تقویت دینے اور ہر ملازم کی طرف سے صفائی کی پیش رفت کا خود جائزہ لینے کے لیے مختلف پہلوؤں کو متعارف کرایا گیا تھا۔ 3.5 لاکھ سے زیادہ ملازمین نے اگست، 2024 تک ڈاک کرم یوگی اور آئی جی او ٹی  پلیٹ فارمز پر ان میں سے ہر ایک کورس مکمل کیا ہے۔
  • مقامی ثقافت سے متاثر تھیمز کے ساتھ وال آرٹ کو ملک کے تمام حصوں میں قومی پوسٹ آفس نیٹ ورک کے مقامی رابطے کی نشاندہی کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر فروغ دیا گیا۔

اگلے اقدامات:

  • خصوصی مہم 4.0، ملک میں سوچھتا اقدامات کے نفاذ کے دس سال کے ساتھ مل کر قومی پوسٹ آفس نیٹ ورک میں تمام عملے کی مکمل شمولیت اور عزم کے ساتھ لاگو کیا جائے گا جس کا مقصد حکومت ہند کے اس اہم پروگرام میں اقدار کے نظام اور اخلاقیات کو ادارہ جاتی اور اندرونی بنانا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م  ع ۔ن ا۔

U-10911

                          


(Release ID: 2054723) Visitor Counter : 49


Read this release in: English , Hindi