شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوا بازی کی وزارت كی جانب سے سوچھتا ہی سیوا 2024 کے تحت ہوائی اڈوں پر وسیع صفائی مہم کا آغاز
مرکزی وزیر جناب رام موہن نائیڈو سوچھتا ہی سیوا مہم کے دوران ہوائی اڈوں اور دفاتر میں صفائی کے اقدامات کی نگرانی کریں گے
Posted On:
13 SEP 2024 5:03PM by PIB Delhi
ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور اس کے ماتحت اور منسلک دفاتر کے ذریعے شہری ہوا بازی کی وزارت نے سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت 17 ستمبر سے 2 اکتوبر، 2024 تک ہر ایک تنظیم کے علاقائی/ فیلڈ دفاتر کے ذریعے صفائی مہم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک ایکشن پلان تیار کیا ہے تاكہ مہم کے مقاصد کے حصول میں اپنا كردار ادا كیا جا سكے۔ شہری ہوا بازی کی وزارت اپنی تمام تنظیموں کے ذریعے سوچھتا کے پیغام کو پھیلانے کے لیے ملک بھر میں ہوائی اڈوں اور دفاتر پر بینرز، پوسٹروں، سٹینڈز اور سیلفی پوائنٹس کے ذریعے مہم کے دائرے کو بڑھا ئے گی۔
جاری سوچھتا ہی سیوا 2024 مہم کے ایک حصے کے طور پر شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب کنجراپو رام موہن نائیڈو کی رہنمائی میں شہری ہوابازی كی وزارت کے لیے درج ذیل اہم سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے: -
1۔ ہوائی اڈوں اور پینے کے پانی کے علاقے میں ٹوائلٹس کی حالت بہتر بنانےاور تزئین و آرائش پر زور دیا جائے گا۔فرق کو ظاہر کرنے کے لیے پہلے اور بعد کی تصاویر اکٹھی اور مرتب کی جائیں گی۔ مرکزی وزراء ذاتی طور پر مختلف ہوائی اڈوں کی صفائی کی نگرانی کریں گے جہاں وہ جائیں گے۔
2۔ ہوائی اڈوں سے ملبے کو ہٹایا جائے گا۔ ان میں ٹوٹی ہوئی سیڑھیاں، گراؤنڈ ہینڈلنگ کا سامان، فرسودہ مواد، بسیں، وین، ٹریکٹر وغیرہ کو ہوائی اڈوں کے ہینگرز کے قریب ہوائی طرف سے ہٹایا جائے گا۔
3۔ ہوائی اڈوں کے آس پاس کے گندے/کالے دھبوں کی نشاندہی کی جائے گی اور انہیں صاف کرنے کے لیے ایک خصوصی مہم چلائی جائے گی تاکہ انہیں صاف ستھرا نظر آئے۔
4۔ ایم او سی اے کی مختلف تنظیموں میں رہائش پذیر مختلف عمارتوں میں خالی جگہ کو بے ترتیبی کو دور کرنے کے بعد یوگا سینٹرز، ابتدائی طبی امداد کے کمرے وغیرہ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
5۔ سوچھتا ہی سیوا مہم کے طور پر درخت لگائے جائیں گے جس سے زمین اور ماحول کو صاف کرنے میں مدد ملے گی۔
اب تک كی مہم کے دوران منعقد ہ کل 130 سرگرمیوں/پروگراموں کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں 80 صفائی ہدف یونٹس (سی ٹی یو) اور پورٹل https://swachhatahiseva.gov.in پر اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔
مشترکہ طور پر پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے اور ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ذریعہ 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2024 تک سوچھتا ہی سیوا 2024 کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس طرح سوچھ بھارت مشن کی دسویں سالگرہ اور سوچھتا ہی سیوا مہم کی ساتویں سالگرہ کا جشن منایا جا رہا ہے۔
******
ش ح۔ع س ۔س ا
U.No:10904
(Release ID: 2054720)
Visitor Counter : 50