خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انّاپورنا دیوی نے رانچی، جھارکھنڈ میں وزارت کے تحت مختلف اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا


محترمہ انّاپورنا دیوی نے آنگن واڑی ورکروں اور 70 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کا احاطہ کرنے کے لیے آیوشمان بھارت کی بڑھتی ہوئی کوریج پر روشنی ڈالی

Posted On: 13 SEP 2024 4:23PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر، حکومت ہند، محترمہ انّاپورنا دیوی نے وزارت کی مختلف اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے آج جھارکھنڈ کے رانچی کا دورہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XXQG.jpg

رانچی میں پروجیکٹ بلڈنگ، کانفرنس روم میں منعقدہ میٹنگ کے دوران، وزیر موصوفہ نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور 70 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کا احاطہ کرنے کے لیے پی ایم آیوشمان بھارت جن آروگیہ یوجنا (پی ایم اے بی-جے اے وائی) کے اضافہ شدہ دائرہ کار کو اجاگر کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت آنگن واڑی کارکنوں اور مددگاروں کو شامل کرنے سے بھارت میں بیمہ کی رسائی میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے منی آنگن واڑی مراکز کو ترقی دے کر مکمل اے ڈبلیو سی بنائے جانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ اس سمت میں، جھارکھنڈ میں 2,551 منی اے ڈبلیو سی کو ترقی دے کر مکمل اے ڈبلیو سی میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی۔

وزیر موصوفہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مشن سکشم آنگن واڑی کے ایک حصے کے طور پر اپ گریڈیشن، بچوں کی نشوونما، غذائیت اور صحت میں مربوط خدمات فراہم کرنے والے بہتر سہولیات سے لیس مراکز بنانے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ اس سمت میں، ریاست جھارکھنڈ میں 6850 آنگن واڑی مراکز کو پہلے ہی اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے۔

انہوں نے خاص طور پر پی ایم-جن من ا​​سکیم کے ذریعے قبائلی برادری کی بہبود کے لیے وزیر اعظم کے عزم کو اجاگر کیا۔ اسے کامیاب بنانے کے لیے، جھارکھنڈ میں 111 آنگن واڑی مراکز کو فنڈز مختص کیے گئے ہیں، جن میں خاص طور پر کمزور و کثیر قبائلی آبادی والے علاقوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

مزید برآں، وزیر موصوفہ نے، اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ ملک بھر میں 3.8 کروڑ سے زیادہ سرگرمیاں مکمل ہو چکی ہیں، موجودہ پوشن ماہ کی تقریبات کا بھی اعتراف کیا۔ صرف جھارکھنڈ میں، ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم کے تحت 26 لاکھ سے زیادہ سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WR4X.jpg

میٹنگ میں جناب منوج کمار، سکریٹری، محکمہ خواتین اور بچوں کی ترقی، جھارکھنڈ، اور جناب گیانیش بھارتی، ایڈیشنل سکریٹری، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت، حکومت ہند سمیت اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔

وزیر موصوفہ نے موجود عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ پی ایم-جن من ​​اسکیم کے نفاذ، آنگن واڑی ورکرس (اے ڈبلیو ڈبلیو) اور نگرانوں کی تربیت کو بہتر بنانے، اور ریاست کی بچوں کی مربوط ترقی کی خدمات (آئی سی ڈی ایس) کی عمل آوری میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے جیسے ترجیحی شعبوں پر نئے سرے سے توجہ مرکوز  کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس سمت میں کی جانے والی کوششیں وزیر اعظم کے وِکست بھارت اور خواتین پر مبنی ترقی کے وژن میں اہم کردار ادا کریں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HFJK.jpg

وزیر موصوفہ نے مشن سکشم آنگن واڑی، مشن وتسلیہ اور مشن شکتی جیسے وزارت کے اسٹریٹجک اقدامات کے ذریعے خواتین اور بچوں کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کی لگن کی تصدیق کرتے ہوئے میٹنگ کا اختتام کیا اور جائزہ کے دوران جن چیلنجوں کی نشاندہی کی گئی ان پر قابو پانے کے لیے بروقت کارروائی کرنے پر زور دیا۔

 

************

U.No: 10890

ش ح۔ش ب۔م ر


(Release ID: 2054650) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil