سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سائنس اور ٹیکنالوجی کےمحکمہ(ڈی ایس ٹی) نےملک گیر صفائی مہم میں حصہ لیا
خصوصی مہم 4.0 دوم اکتوبر 2024 سے شروع ہو گی
Posted On:
13 SEP 2024 12:56PM by PIB Delhi
وزیر اعظم کے وژن سے حوصلہ پا کر سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور حکومت میں زیرالتوا معاملات کو کم کرنے کے مقصد سے، سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0 کے تحت ملک گیر صفائی مہم، سوچھتا مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔
سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے نے اپنے ماتحت / فیلڈ دفاتر اور خود مختار اداروں کے ساتھ سوچھتا اور مختلف زیر التواء معاملات کو بروقت نمٹانےکے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ نومبر 2023 تا اگست 2024 کے دوران محکمہ اور اس کے اداروں کے ذریعہ حاصل کی گئی کامیابیوں کی جھلکیاں حسب ذیل ہیں:
• 942 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
• 149 عوامی شکایات اپیلوں کو نمٹایا گیا۔
• 27 ایم پی/وی آئی پی ریفرنسز نمٹائے گئے۔
• 11009 مربع فٹ جگہیں خالی کی گئیں۔
• 11,34,555 روپے کی آمدنی اسکریپ کو ٹھکانے لگا کر حاصل کی گئی۔
• 159 فائلیں ختم کی گئیں۔
• 128 سوچھتا مہمیں چلائی گئیں۔
فلاحی اقدام کے طور پر اس محکمہ نے ٹیکنالوجی بھون سے کام کرنے والے ڈی ایس ٹی، ڈی ایس آئی آر اور اے آئی ایس کےافسران کے بچوں کے لیے کریش کی سہولیات فراہم کیں۔
محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی گزشتہ مہموں کے مقاصد اور کامیابیوں اور خصوصی مہم 4.0 کے کلیدی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔
*****************
ش ح ۔ م ع – ت ح
U. No.10877
(Release ID: 2054527)
Visitor Counter : 35