امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
محکمہ خوراک وعوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے اناج کی خریداری اور تقسیم کی کارکردگی اور احتساب بڑھانے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
13 SEP 2024 2:08PM by PIB Delhi
محکمہ خوراک وعوامی تقسیم (ڈی ایف پی ڈی)، حکومت ہند اور فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) نے اناجوں کی خریداری اور تقسیم کی کارکردگی اور احتساب میں اضافے کےلیے آج یہاں مالی سال 2024-25 کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔
مفاہمت نامہ میں کارکردگی کے مخصوص معیارات (بشمول ایف سی آئی کے ڈپوز کی کارکردگی کی بینچ مارکنگ) اور احتسابی تدابیر کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جن کا مقصد فوڈ سکیورٹی آپریشنز کا انتظام کرنے میں عوامی فنڈز کے استعمال کو بہتر بنانا ہے۔ ایف سی آئی ڈپوز کی کارکردگی کی بینچ مارکنگ میں ڈپو کی کارکردگی کے پیرامیٹرز جیسے گنجائش کا استعمال، آپریشن کے نقصانات، حفاظتی تدابیر، جدید کاری اور ڈپو میں کارروائیوں کی خودکار کاری وغیرہ شامل ہیں۔
مفاہمت نامہ ایک پہل ہے جس سے پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم (پی ڈی ایس) کو بہتر بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے تئیں مرکز حکومت کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے کہ فوڈ سبسڈی کے فنڈز کا نظم ایف سی آئی کے آپریشنز اور اس کے ڈپو کی کارکردگی میں مجموعی بہتری کرکے اعلیٰ ترین کارکردگی سے کیاجائے۔
ایف سی آئی کا قیام 1965 میں پارلیمنٹ کے ایکٹ 'فوڈ کارپوریشنز ایکٹ، 1964' (1964 کا ایکٹ نمبر 37) کے تحت قائم کیا گیا تھا جس کی بنیادی ڈیوٹی غذائی اجناس کی خریداری، ذخیرہ اندوزی، نقل و حمل، تقسیم اور فروخت کے کام انجام دینا تھی۔
ڈپارٹمنٹ آف فوڈ اینڈ پبلک ڈسٹری بیوشن (ڈی ایف پی ڈی) کی جانب سے یہ کارپوریشن عوامی خدمت کا منیڈیٹ پورا کرنے کا کام کرتی ہے۔ اس کے پاس آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے اور اس کے عوامی خدمت کے مینڈیٹ میں حکومت ہند کے ذریعہ جاری کردہ فوڈ سبسڈی سے مکمل مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔
یہ مناسب ہے کہ اتنے بڑے عوامی خرچ کو لاگت کی تاثیر اور پیسے کی قدر کے لحاظ سے معائنہ کیا جانا ہے۔ اس میں آپریشن کے اہم پیرامیٹرز میں کارکردگی کی بینچ مارکنگ اور ادارہ جاتی احتساب قائم کرنا شامل ہے۔
****
ش ح۔ م ش ع
U No.10875
(Release ID: 2054493)
Visitor Counter : 51