امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
محکمہ امورصارفین نے قومی صارف تنازعات کے ازالے کے کمیشن میں دو خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے درخواستیں طلب کیں
درخواستیں صرف آن لائن موڈ میں، جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 اکتوبر 2024 ہے
Posted On:
13 SEP 2024 12:37PM by PIB Delhi
صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت کے تحت صارفین کے امور کے محکمے نے قومی صارف تنازعات کے ازالے کے کمیشن میں ارکان کی دو متوقع آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں، جو کہ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2019 کے تحت قائم ایک نیم عدالتی ادارہ ہے۔ کمیشن کا صدر دفتر نئی دہلی میں ہے۔
صارفین کے امور کے محکمے نے صرف آن لائن موڈ کے ذریعے ہی درخواست طلب کی ہے۔
امیدوار کی تقرری کی اہلیت، قابلیت، تنخواہ اور دیگر شرائط و ضوابط ٹربیونل ریفارمز ایکٹ اور ٹربیونل (سروس کی شرائط) رولز، 2021 کی دفعات کے تحت ہوں گے۔
مذکورہ اسامیوں پر تقرری کے لیے ناموں کی سفارش کرنے کے لیے ٹریبونل ریفارمز ایکٹ 2021 کے تحت تشکیل دی گئی سرچ کم سلیکشن کمیٹی امیدواروں اور شارٹ لسٹ امیدواروں کی اہلیت اور تجربے کو مناسب اہمیت دے کر اسامیوں کے لیے درخواست کی مناسبت کے حوالے سے ذاتی تعامل کے لیے درخواستوں کی جانچ کرے گی ۔ حتمی انتخاب اہلیت، تجربے اور ذاتی تعامل کی بنیاد پر کمیٹی کی طرف سے امیدواروں کی مجموعی تشخیص کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
ٹربیونلز ریفارمز ایکٹ، 2021، ٹربیونلز (سروس کی شرائط) رولز، 2021 اور کنزیومر پروٹیکشن (صارفین کے تنازعات کے ازالے کے کمیشن) کے قواعد بھی تیار حوالہ کے لیے وزارت کی ویب سائٹ www.consumeraffairs.nic.in پر دستیاب کئےگئے ہیں۔
اہل اور خواہشمند امیدواروں کی درخواستیں 17.09.2024 کے بعد سے URL: jagograhakjago.gov.in/ncdrc کے ذریعے آن لائن طلب کی جاتی ہیں۔ درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 16.10.2024 ہے۔ جہاں بھی قابل اطلاق ہو، آن لائن جمع کرائی گئی درخواست کی ایک نقل مناسب چینل کے ساتھ تجویز کردہ دستاویزات کے ساتھ انڈر سیکریٹری (سی پی یو)، محکمہ امور صارفین، کمرہ نمبراے- 466 ، کرشی بھون، نئی دہلی کو 16 اکتوبر 2024 تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔
*********
ش ح ۔ ش ت ۔م ش
U. No.10874
(Release ID: 2054463)
Visitor Counter : 41