کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

فٹ ویئر ڈیزائن اینڈ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ نے معروف تحقیقی اور تعلیمی اداروں کے ساتھ چار مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

Posted On: 12 SEP 2024 6:50PM by PIB Delhi

فٹ ویئر ڈیزائن اینڈ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ(ایف ڈی ڈی آئی)، جو صنعت اور اندرونی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی)کے شعبہ کے تحت ایک ادارہ ہے جو جوتے کے ڈیزائن اور ترقی کے شعبے میں اپنی برتری کے معیار کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بڑھانے میں تکنیکی ترقی اور مہارت میں ایک نیا باب درج کیا ہے۔صنعت بھون میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں تمل ناڈو فزیکل اینڈ اسپورٹس یونیورسٹی، چنئی، ویلور انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (وی آئی ٹی)، چنئی، ووکسن یونیورسٹی، حیدرآباد اور کالنگا انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل ٹیکنالوجی، بھونیشور کے ساتھ چار الگ الگ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے۔

اپنے استقبالیہ خطاب میں(ایف ڈی ڈی آئی) کے منیجنگ ڈائریکٹر، ڈاکٹر سومیت جارنگل نے کہا کہ باہمی تحقیق پر زور دینے کے ساتھ یہ شاندار اقدام تمام شراکت دار بشمول فیکلٹی، طلباء،تاجر اور خاص طور پر جوتے اور چمڑے کی صنعت سے وابستہ کارکنوں کو بے حد فائدہ پہنچانے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔ ان شراکت دار یونیورسٹیوں اور اداروں کے مشترکہ کورسز اور تربیتی پروگراموں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکتے ہیں۔ انہوں نےسی او ای کے مختلف مقامات اور ان کے خصوصی توجہ کے شعبوں کا ایک جامع جائزہ بھی پیش کیا۔ انہوں نے خاص طور پر اس بات کی وضاحت کی کہ کس طرح مفاہمت نامے ایف ڈی ڈی آئی کے بنیادی وژن کے مطابق ہوں گے۔ تحقیق اور ترقی کی صلاحیتوں کو بڑھانے، علم کے تبادلے کو آسان کرنے اور جوتے، چمڑے کے سامان اور فیشن کی مصنوعات میں جدت کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001O0VJ.jpg

خاص طور پر، ڈاکٹر جرنگل نے تعاون کے مقاصد کا بھی خاکہ پیش کیا، جس میں فیکلٹی اور طلباء کا تبادلہ، مشترکہ تحقیقی اقدامات اورایف ڈی ڈی آئی کے متعدد کیمپس، بشمول روہتک، نوئیڈا، جودھ پور، چنئی، حیدرآباد، پٹنہ اور کولکاتہ میں مصنوعات کی ترقی کے منصوبے شامل ہیں۔  انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے مزید کہا کہ (ایف ڈی ڈی آئی)بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لیے گھریلو جوتے اور اس سے منسلک صنعت کے لیے بہترین بنیادی ڈھانچے فراہم کرنے اور مصنوعات تیار کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ یہ مفاہمت نامے ملک بھر میں ترجیحی بنیاد پر جوتے اور چمڑے کے ملبوسات ؍ لوازمات کی ترقی کو مزید آگے بڑھائیں گے بشرطیکہ یہ شراکتیں صحیح معنوں میں قابل عمل منصوبوں میں تبدیل ہوجائیں۔ آخر کار انہوں نے مفاہمت نامے کو دستاویزات سے عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔     

ایف ڈی ڈی آئی کے ایم ڈی نےجوتے اور چمڑے کی صنعت کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کے لیے جدید ترین معلومات اور مہارتوں کے ساتھ جدید ترین بنیادی ڈھانچے کی سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئےایف ڈی ڈی آئی اور مذکورہ اداروں  کےباہمی تحقیق کو فروغ دینے کے لیے یہ امید ظاہر کی، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ معروف تعلیمی اور تحقیقی ادارے کو مطلوبہ مقصد کے حصول کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LN1J.jpg

تقریب کے بارے میں پریزنٹیشن دیتے ہوئے، ڈائریکٹرسی او ای ڈاکٹر مدھوسودن پال نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے عملی اقدامات پر زور دیا کہ مفاہمت نامے اپنے وعدوں کو پورا کرتا ہے، جس میں مختلف ایف ڈی ڈی آئی کیمپسز کے دوروں کا اہتمام کرنا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کا قیام، اور انٹرن شپ پروگرام بنانا شامل ہیں، مثلاًووکسسن یونیورسٹی جیسی یونیورسٹیوں کے تعاون سے۔ ان کے علاوہ انہوں نے آئی پی آر کے تحفظ، پروٹو ٹائپ ڈیولپمنٹ اور اختراعی مصنوعات کی کمرشلائزیشن کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا، جس سے نہ صرف تعلیمی تعاون بلکہ صنعت سے متعلقہ اختراعات کو آگے بڑھانے کے عزم کو تقویت ملی۔

اس اہم موقع پر شرکت کرنے والے نمایاں افراد میں ایف ڈی ڈی آئی کے سکریٹری کرنل پنکج کمار سنہا کے علاوہ تعلیمی ادارے کے نمائندے ڈاکٹر شیوکمار آر، ڈین، ویلور انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (وی آئی ٹی)، چنئی، ڈاکٹر پی رجنی کمار، ہیڈسی ای بی-ایچ پی سی، تمل ناڈو فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس یونیورسٹی، تمل ناڈو، ڈاکٹر آدتیہ سکسینہ، ڈین، اور سنتوش کوچرلاکوٹا، اسسٹنٹ ڈین، ووکسسن یونیورسٹی، حیدرآباد، پروفیسر بوری راؤلا، ڈین، کلنگا انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل ٹیکنالوجی (کے آئی آئی ٹی)، اڈیشہ شامل تھے۔

قابل ذکر یہ ہے کہ اس تقریب نے ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں سے معزز مہمانوں کو اکٹھا کیا، جن کے مشترکہ وژن پروڈکٹ کی ترقی، اختراعات اور تعلیم میں تعاون کو مضبوط کرنا تھا۔

آخر میں تقریب کا اختتام مفاہمت نامے کے باضابطہ دستخط اور تبادلے کے ساتھ ہوا، جو تحقیق، اختراعات اور تعلیمی فضیلت کو بڑھانے کے لیے مشترکہ عزم کی علامت ہے۔ معاہدے فیکلٹی، طلباء اور علم کے تبادلے کو فروغ دیں گے، باہمی ترقی کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم تشکیل دیں گے۔ شراکتیں تعلیمی منظرنامے کو مزید تقویت دینے اور جدت پر مبنی ترقی کو فروغ دینے کے ہندوستان کے وسیع اہداف میں تعاون کرنے کا وعدہ کرتی ہیں۔

*************

 

(ش ح ۔ م ح  ۔وا (

U.No : 10866


(Release ID: 2054436) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Hindi , Tamil