شہری ہوابازی کی وزارت

وزیر اعظم نے شہری ہوا بازی سے متعلق دہلی اعلامیہ منظور کیے جانے کا اعلان کیا


شہری ہوابازی پر دوسری ایشیا بحرالکاہل وزارتی کانفرنس نے دہلی اعلامیہ اپنایا

بھارت میں 15 فیصد پائلٹ خواتین ہیں جو عالمی اوسط یعنی 5 فیصد سے زیادہ ہے: وزیر اعظم

ہوابازی خصوصی سے، بھارت ہوا بازی شمولی بن گیا ہے: وزیر اعظم

وزیراعظم نے شہری ہوا بازی کے شعبے کے ذریعے ایک بین الاقوامی بودھی سرکٹ کی تشکیل پر اظہارخیال کیا

عوام ثقافت اور خوشحالی کو جوڑنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے،: وزیر اعظم

Posted On: 12 SEP 2024 8:03PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی پر دوسری ایشیا بحرالکاہل وزارتی کانفرنس آج دہلی اعلامیہ کو اپنانے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ دو روزہ کانفرنس کا اختتام وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے متفقہ طور پر دہلی اعلامیہ کی منظوری کے اعلان کے ساتھ ہوا۔

2 روزہ کانفرنس میں 29 ممالک کے وزراء اور پالیسی سازوں اور آئی سی اے او سمیت 8 بین الاقوامی تنظیموں کے مندوبین نے شرکت کی جنہوں نے کانفرنس کے حصے کے طور پر اپنے آپریشنز کے 80 سال کا جشن منایا۔ شہری ہوا بازی کی وزارت، حکومت ہند نے بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم (آئی سی اے او) کے تعاون سے بھارت منڈپم، نئی دہلی میں 11 تا 12 ستمبر کانفرنس کی کامیابی سے میزبانی کی۔اس اعلیٰ سطحی تقریب نے وزرا، سول ایوی ایشن اتھارٹیز کے سربراہان اور اہم اسٹیک ہولڈروں کو موجودہ چیلنجز سے نمٹنے اور خطے میں مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے یکجاکیا ۔

کانفرنس میں ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں ہوا بازی کے مستقبل کو تشکیل دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دلچسپ تبادلہ خیال اور پریزنٹیشنز پیش کی گئیں۔ کانفرنس کا ایک اہم سنگ میل دہلی اعلامیہ کو باضابطہ طور پر اپنانا ہے، جو ایک جامع فریم ورک ہے جس کا مقصد علاقائی تعاون کو بڑھانا، ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنا اور شہری ہوا بازی کے شعبے میں پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔

وزیر اعظم نے ایشیا بحرالکاہل خطے کے اعلی شہری ہوا بازی کے رہنماؤں کے ساتھ اس شعبے میں بھارت کی تکنیکی اور بنیادی ڈھانچے کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے اس شعبے کو خواتین کے لیے زیادہ جامع بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ، ’’بھارت میں 15 فیصد پائلٹ خواتین ہیں جو عالمی اوسط 5 فیصد سے کہیں زیادہ ہے اور ہم نے اس تعداد کو مزید بڑھانے کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے گذشتہ دس سالوں میں بھارت میں ہوا بازی کے شعبے میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ ہوا بازی کے خصوصی ہونے سے بھارت ہوا بازی میں شمولیت اختیار کر چکا ہے۔ سول ایوی ایشن کے شعبے کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس شعبے کے ذریعے عوام ، ثقافت اور خوشحالی کو جوڑنے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ہم ایشیا بھر میں بھگوان بدھ سے جڑے تمام مقدس مقامات کو جوڑ سکتے ہیں اور ایک 'بین الاقوامی بودھی سرکٹ' تشکیل دے سکتے ہیں تو اس سے شہری ہوا بازی کے شعبے، مسافروں، متعلقہ ممالک اور ان کی معیشتوں کو بھی فائدہ ہوگا۔

شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم کی شمولیت اور پائیداری کے تئیں وابستگی 'ایک پیڈ ما کے نام' مہم اور آئی سی اے او کے 80 سال مکمل ہونے کے موقع پر 80 ہزار پودے لگانے جیسے اقدامات سے واضح ہے۔ ان کی دور اندیش قیادت میں بھارت 2047 تک 350-400 ہوائی اڈوں کے اپنے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے تیار ہے اور ملک کو عالمی ہوا بازی میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر پیش کرے گا۔ آج بھارت نہ صرف مشترکہ کوششوں کی حمایت کرتا ہے بلکہ اس کی قیادت بھی کرتا ہے، جس کی مثال کووڈ-19 وبائی مرض کے دوران دی گئی ہے۔ ایشیا اور بحرالکاہل میں ویکسین کی فراہمی کے ذریعے بھارت نے ’ایک دنیا، ایک سیارہ، ایک مستقبل، ایک خاندان‘کے لیے اپنے عزم کو مضبوط کیا ہے۔

آئی سی اے او کونسل کے صدر جناب سلواٹور نے اپنے خطاب میں کہا کہ "ہماری بنیادی توجہ حفاظت اور سلامتی کی اعلی ٰ سطح وں کو جاری رکھنا ہے۔ ہمیں ایوی ایشن کے ان بنیادی پہلوؤں کو بڑھانے پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے ، جب ہم بہت مثبت اعداد و شمار پر غور کرتے ہیں تو خود کو مطمئن ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جناب مرلی دھر موہول نے کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ایوی ایشن سیفٹی سے لے کر ایئر نیویگیشن اور سیکورٹی سے لے کر گرین ایوی ایشن تک ایوی ایشن کے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کا حصہ بننا خوش آئند ہے۔

شہری ہوا بازی کی وزارت کے سکریٹری جناب وملونمنگ ووالنام نے اس بات کو اجاگر کیا کہ سول ایوی ایشن کے سرکردہ رہنماؤں سے لے کر بین الاقوامی تنظیموں اور اسٹارٹ اپس تک تمام اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ مشترکہ نقطہ نظر ہی آگے بڑھنے کا ایک مضبوط راستہ رکھ سکتا ہے۔

کانفرنس کے دوسرے دن کئی اہم جھلکیاں پیش کی گئیں جن میں بحرالکاہل کے چھوٹے جزیرے ترقی پذیر ریاستوں کے رابطہ دفتر کے قیام پر آئی سی اے او کی پریزنٹیشن بھی شامل ہے، جس کا مقصد ہوا بازی کے چیلنجوں سے نمٹنے میں چھوٹے ممالک کی مدد کرنا ہے۔ سول ایوی ایشن سے متعلق ایشیا پیسیفک وزارتی اعلامیہ (دہلی اعلامیہ) کا مسودہ پیش کیا گیا اور اس پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس کے بعد وزارتی غور و خوض کے بعد اسے باضابطہ طور پر منظور کیا گیا۔ مزید برآں، آئی سی اے او اور شکاگو کنونشن کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں گذشتہ آٹھ دہائیوں کے دوران بین الاقوامی ہوا بازی کے معیارکو تشکیل دینے میں تنظیم کے کردار کو مزید اجاگر کیا گیا۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 10856



(Release ID: 2054338) Visitor Counter : 16


Read this release in: Odia , English , Marathi