کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ کی وزارت خصوصی مہم 3.0 میں سرفہرست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کے طور پر ابھری

Posted On: 12 SEP 2024 6:15PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں سوچھتا اور حکومت میں زیر التوا معاملات کو کم کرنا شامل ہے۔ 2 اکتوبر 2023 سے 31 اگست 2024 تک منعقد ہونے والی خصوصی مہم 3.0 نے صفائی، کچرے کے انتظام اور ماحولیاتی ذمہ داری کے لیے جاری وابستگی کے لیے ایک اعلیٰ معیار قائم کیا ہے۔ کوئلہ کی وزارت کے زیراہتمام، اس مہم کے تمام پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ اور اس کے دائرہ اختیار کے تحت فیلڈ دفاتر میں متاثر کن نتائج برآمد ہوئے۔ کوئلہ کی وزارت حکومت ہند کی تمام وزارتوں اور محکموں میں خالی جگہ کے زمرے کے تحت سرفہرست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی وزارت کے طور پر ابھری۔

خصوصی مہم 3.0 (2 اکتوبر 2023 تا 31 اکتوبر 2023)

خصوصی مہم 3.0 کے دوران، وزارت نے 65,88,878 مربع فٹ سے زیادہ کے وسیع رقبے کی صفائی کی اور 8424 میٹرک ٹن سے زیادہ ردی کو ٹھکانے لگایا جس سے 34 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔

ڈی اے آر پی جی کی رپورٹ کے مطابق، کوئلہ کی وزارت حکومت ہند کی تمام وزارتوں/محکموں میں خصوصی مہم 3.0 کے دوران حاصل کی گئی خالی جگہ کے زمرے میں ٹاپ پرفارمر اور چوتھی پوزیشن کے طور پر ابھری۔ وزارت نے مہم کے اقدامات اور کامیابیوں کو مؤثر طریقے سے اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ وسیع میڈیا کوریج کے ساتھ 650 ٹویٹ جاری کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کا استعمال کرتے ہوئے عوامی رسائی میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

خصوصی مہم 3.0 کے تحت اختراعی اقدامات

اختراعی اقدامات میں پلاسٹک ٹو پیور شامل ہیں جہاں بنکولہ ایریا، مغربی بنگال میں ای سی ایل نے واحد استعمال کے پلاسٹک کو اکٹھا کیا اور اسے پیور ٹائل/ بلاکس میں تبدیل کیا، ویسٹ ٹو ویلتھ (جمنا کوٹما میں ایس ای سی ایل، ایم پی نے کچرے سے خوبصورت مجسمے بنائے)، ایکو ٹورزم پارک ((کوئلے کی کان کو چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال میں ایک خوبصورت سیاحتی مقام کے طور پر ایکو ٹورزم پارک میں تبدیل کیا گیا)، اور پلاسٹک دانو (این سی ایل نے اردگرد سے واحد استعمال پلاسٹک جمع کرنے کی مہم شروع کی اور پلاسٹک کی آلودگی کے اثرات کی بصری یاد دہانی کے طور پر اسے با اثر شخصیات کے مجسموں اور فن پاروں میں تبدیل کر دیا)۔

 

پلاسٹک ٹو پیور، بنکولا ایریا، ای سی ایل

 

پلاسٹک دانو، این سی ایل

 

کباڑ سے کلا کاری، جمنا کوٹما ایس ای سی ایل

 

ایکو پارک، ای سی ایل

 

اس کے علاوہ، وزارت اور اس کے پی ایس یو نے خصوصی مہم 3.0 کے تحت نومبر، 2023 سے اگست، 2024 کے دوران درج ذیل کامیابیاں حاصل کیں:

  • صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے متاثر کن 6,19,397 مربع فٹ جگہ کی صفائی۔
  • 14,986 میٹرک ٹن سے زیادہ اسکریپ کو ذمہ دارانہ طریقے سے ٹھکانے لگایا گیا، جس کے نتیجے میں 74.48 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔
  • خالی جگہوں کو متعدد مقاصد کے لیے استعمال کرنا، بشمول باغبانی کی سرگرمیاں، خوبصورتی، وسیع راستے، پارکنگ کی جگہ، دفتر میں بیٹھنے کے انتظامات، اسٹوریج وغیرہ۔

یہ کامیابیاں وزارت کوئلہ اور اس کے پی ایس یو کے صاف ستھرے، سرسبز، اور زیادہ پائیدار ماحول کو فروغ دینے کے لیے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہیں اور آنے والی خصوصی مہم 4.0 کے لیے ایک مضبوط بنیاد قائم کرتی ہیں۔

                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ر

12-09-2024

U: 10848


(Release ID: 2054331) Visitor Counter : 57
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu