وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ كے ہاتھوں آئی سی اے آر-سیفا، بھونیشور میں "امرت کٹلا" كا اجرا
Posted On:
12 SEP 2024 6:00PM by PIB Delhi
ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری كے علاوہ پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف لالن سنگھ نے آج آئی سی اے آر- سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف فریش واٹر ایکوا کلچر (آئی سی اے آر-سیفا) واقع بھونیشور میں "امرت کٹلہ" لانچ کیا۔ نیشنل فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ (این ایف ڈی بی) کے نیشنل فریش واٹر فش بروڈ بینک (این ایف ایف بی بی) نے ملک بھر میں کسانوں کے لیے اس کی وسیع تر تقسیم اور دستیابی کو یقینی بناتے ہوءے امرت کٹلا حاصل کیا۔ یہ ترقی میٹھے پانی کی آبی زراعت میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی كے ساتھ ہی ہندوستان کی بڑھتی ہوئی مچھلی کاشت کرنے والی کمیونٹی کے لیے مچھلی کے بیجوں کے معیار کو بڑھانے کے لیے اسے انسٹی ٹیوٹ کی کوششوں سے ہم آہنگ کرتی ہے۔
آئی سی اے آر-سیفا نے فصل کی کٹائی کے وقت کٹلہ کے جسمانی وزن کو بہتر بنانے کے لیے 2010 میں ایک منتخب افزائش نسل کا پروگرام شروع کیا جس میں اعلیٰ قسم کے مچھلی کے بیج کی ضرورت کو پورا کیا گیا۔ اس پروگرام میں مغربی بنگال، بہار، اڈیشہ، آندھرا پردیش اور اتر پردیش سے حاصل کی گئی کٹلا کی نو قسمیں جمع کی گئیں۔انہیں انتخابی افزائش کے پروگرام کے لیے بنیادی آبادی کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔ خاندانی انتخاب کے مشترکہ طریقہ کے ذریعے، افزائش کے عمل کی رہنمائی فینوٹائپک معلومات اور مائیکرو سیٹلائٹ مارکر کے ذریعے کی گئی۔ اعلیٰ جانوروں کا انتخاب افزائش کی قدر کی بنیاد پر کیا گیا تھا اور چار نسلوں کی افزائش کے بعد فی نسل 15 فیصد جینیاتی فائدہ حاصل کیا گیا جس کے نتیجے میں تیسری نسل کے ذریعے مجموعی طور پر 35فی صد کا فائدہ ہوا۔ اڈیشہ، مغربی بنگال، آسام، اور مہاراشٹر میں کئے گئے فیلڈ ٹرائلز نے ایک سال میں مقامی اس رُخ پر 1.2 کلوگرام کے مقابلے میں پولی کلچر سسٹمز میں 1.8 کلوگرام کے اوسط وزن تک پہنچنے کی کٹلہ کی بہتر صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ حال ہی میں، "امرت کٹلا" پروجیکٹ کو 16 جولائی 2024 کو 96 ویں آئی سی اے آر فاؤنڈیشن اور ٹیکنالوجی ڈے پر بہترین ٹیکنالوجی ایوارڈ کے ساتھ قومی شناخت ملی اور یكم اگست 2024 کو اسےسرکاری طور پر "سیفا-امرت كٹلا" کے طور پر ٹریڈ مارک کیا گیا۔
اپنے خطاب میں جناب راجیو رنجن سنگھ نے تحقیقی اقدامات کو بڑھانے کے لیے وزارت کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وزارت ماہی پروری کے شعبے میں تحقیقی کوششوں کے لیے خاطر خواہ مدد فراہم کرے گی تاکہ پائیدار ترقی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ وزارت نے حال ہی میں آءی سی اے آر-سیفا کو میٹھے پانی کی مچھلیوں کے لیے نیوکلئس بریڈنگ سینٹر کے طور پر اعلان کیا ہے جس سے ہندوستان میں اعلیٰ معیار کے مچھلی کے بیج کی ترقی میں اس کے کردار کو مزید مضبوط کیا گیا ہے۔
اس تقریب میں ماہی پروری، جانوروں کی پرورش اور ڈیری اور اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب جارج کورین کے علاوہ ماہی گیری کے شعبے سے تعلق رکھنے والے سینئر حکام اور اسٹیک ہولڈروں نے شرکت کی۔ "امرت کٹلا" کی ریلیز آبی زراعت کے طریقوں کو آگے بڑھانے، معیاری مچھلی کے بیجوں کی فراہمی کو یقینی بنانے اور ملک کی مچھلی کاشتکاری کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی لگن کو واضح کرتی ہے۔
******
ش ح۔ع س۔س ا
U.No:10844
(Release ID: 2054326)
Visitor Counter : 39