کامرس اور صنعت کی وزارتہ
صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے خصوصی مہم 4.0 کی تیاریاں پورے جوش و خروش کے ساتھ جاری
Posted On:
12 SEP 2024 6:48PM by PIB Delhi
صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کا محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور محکمہ اور اس کے انتظامی کنٹرول کے تحت 19 تنظیموں میں التوا کو کم کرنے کے لیے خصوصی مہم 4.0 کے نفاذ کی تیاری کر رہا ہے۔ مہم کا تیاری کا مرحلہ 16 سے 30 ستمبر 2024 تک شروع ہوگا تاکہ پی ایم او، وی آئی پی، ریاستی حکومت، ایم پی، کابینہ کے حوالہ جات، اور ریکارڈ/اسپیس مینجمنٹ کے التوا کے حوالے سے اہداف کی نشاندہی کی جا سکے۔ جبکہ ان کے نفاذ کا مرحلہ 2 اکتوبر 2024 سے شروع ہو کر 31 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گا۔ نفاذ کے مرحلے کے دوران خصوصی توجہ ان اہداف کو حاصل کرنے پر مرکوز کی جائے گی۔
خصوصی مہم کے تیاری کے مرحلے کے آغاز کے ساتھ، خصوصی مہم 4.0 کے انعقاد کے لیے ملک بھر میں پھیلے اس کے 19 منسلک، ماتحت، اور خود مختار اداروں کے تحت تقریباً 70 فیلڈ/ آؤٹ اسٹیشن دفاتر کی نشاندہی کی گئی ہے۔ خصوصی مہم 4.0 کی تیاری کے لیے ان کی کوششوں کو متحرک کرنے کے لیے تمام فیلڈ اہلکاروں کے ساتھ رہنما خطوط کا اشتراک کیا گیا ہے۔ ریکارڈ اور جگہ کے مؤثر انتظام کے لیے ڈی پی آئی آئی ٹی کے اے ایس او/ایس او/یو ایس/ڈی ایس/ڈائریکٹر سطح کے افسران کے لیے ریکارڈ مینجمنٹ سے متعلق تربیت کا انعقاد کیا گیا۔
اپنی ابتدائی انتظامی کارکردگی میں، ڈی پی آئی آئی ٹی نے سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور حکومت میں زیر التوا معاملات کو کم کرنے کے لیے خصوصی مہم 3.0 کے تحت کامیابی کے ساتھ مختلف سرگرمیاں مکمل کیں۔ ڈی پی آئی آئی ٹی اور ملک بھر میں پھیلی اس کی 19 منسلک، ماتحت اور خود مختار تنظیموں نے مہم میں حصہ لیا اور زیر التوا معاملوں کو کم کرنے میں زبردست نتائج حاصل کیے۔
خصوصی مہم 3.0، 2023 کے دوران محکمہ کی جھلکیاں اور کامیابیاں
التوا کو مؤثر طریقے سے نمٹانا
مہم کے دوران، ڈی پی آئی آئی ٹی نے اپنے منسلک، ماتحت اور خود مختار اداروں کے ساتھ مل کر مندرجہ ذیل پیرامیٹر کے حوالے سے زیر التوا معاملات کو کم کیا - 39 ایم پی حوالہ جات میں سے 36، ریاستی حکومت کے 09 میں سے 07 حوالہ جات، پی ایم او کے 29 میں سے 29 حوالہ جات، 01 میں سے 01 کابینہ کے حوالہ جات، 230 عوامی شکایات میں سے 218 اور عوامی شکایات کی 32 اپیلوں میں سے 29 کو نمٹا دیا گیا ہے۔
فائلوں کا انتظام
مہم کے دوران دفاتر میں کام کے ماحول کو مجموعی طور پر بہتر بنانے کے لیے ریکارڈ مینجمنٹ پر بھی توجہ دی گئی، 15055 طبعی فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 3468 فائلوں کو تلف کیا گیا۔ طبعی فائلوں کو تلف کرنے اور ردی کو ٹھکانے لگانے کے نتیجے میں 15,363 مربع فٹ خالی جگہ اور 16,76,913 روپے کی آمدنی ہوئی۔
********
ش ح۔ ف ش ع- م ر
U: 10847
(Release ID: 2054323)
Visitor Counter : 38