یو پی ایس سی
یونین پبلک سروس کمیشن كی جانب سے 2023 كے انجینئرنگ سروسیز كے امتحان کے نتائج کا اعلان
Posted On:
12 SEP 2024 6:04PM by PIB Delhi
انجینئرنگ سروسیز كے 2023 كےامتحان کا نتیجے كا 22.11.2023 کے پریس نوٹ کے ذریعے اعلان کیا گیا ہے۔ اِس میں میرٹ کے لحاظ سے تقرری کے لیے 401 امیدواروں کی سفارش کی گئی۔
2۔کمیشن نے 2023 كے انجینئرنگ سروسیز ایگزامینیشن کے ضوابط کے قاعدہ 13(4) اور قاعدہ 13(5) کے مطابق آخری تجویز کردہ امیدوار سے کم میرٹ کے لحاظ سے ایک مستحکم ریزرو فہرست کو برقرار رکھا ہے۔
3۔اب وزارتِ مواصلات كے ٹیلی کمیونیکیشن كے محكمے کی طرف سے کی جانے والی درخواست کے مطابق کمیشن اس کے ذریعے (بشمول 58غیر محفوظ، 17 دیگر پسماندہ طبقات اور 06اقتصادی طور پر کمزور طبقہ) كے81 امیدواروں کی سفارش کرتا ہے تاكہ 2023 كے انجینئرنگ سروسز امتحان كی بنیاد پر باقی خالی آسامیوں کو پُر کیا جا سكے۔ ان امیدواروں کی فہرست منسلک ہے۔ وزارت مواصلات كا ٹیلی کمیونیکیشن کا محکمہ ان تجویز کردہ امیدواروں سے براہ راست بات چیت کرے گا۔
4۔درج ذیل 03 (تین) امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے:
0502083، 0807832، 2100783
5۔اُن امیدواروں کو جن کے نتائج کو عارضی رکھا گیا ہے،تقرری کی پیشکش اس وقت تک جاری نہیں کی جائے گی جب تک کمیشن امیدواروں سے منتظر اصل دستاویزات کی تصدیق نہیں کر لیتا۔ ریزرو لسٹ کے اعلان کی تاریخ سے 3 ماہ کی مدت کے لیے امیدواروں کی عارضی حیثیت برقرار رہے گی۔ اگر امیدوار اس مدت کے اندر کمیشن کی طرف سے مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے میں ناکام رہے تو ان کی امیدواری منسوخ کر دی جائے گی اور اس سلسلے میں مزید کوئی خط و کتابت نہیں کی جائے گی۔
انجینئرنگ خدمات کا امتحان (مین) - 2023 (ریزرو لسٹ)
इंजी निरी सेवा (प्रधा न) परी क्षा , 2023 (क्षि त सूची )
*****
ش ح۔ع س۔س ا
U.No:10842
(Release ID: 2054315)
Visitor Counter : 37