کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی وزارت نے’’پیدا کنندہ اور متوقع طور پر پیدا کرنے والی ‘‘سرکار کے زیر کنٹرول /تجارتی کوئلے کی کانوں کا جائزہ لیا


گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں یکم اپریل 2024 سے 31 اگست 2024 تک کی مدت کے لیے  سرکار کے زیر کنٹرول اور تجارتی کانوں سے ہونے والی کوئلے کی پیداوار اور ترسیل میں نمایاں اضافہ ہوا

سرکارکے زیرکنٹرول /تجارتی 9 کانوں میں  مالی سال 2025 میں پیداوار شروع ہونے  کی توقع ہے

Posted On: 12 SEP 2024 4:14PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت نے آج نئی دہلی میں 12 ستمبر 2024 کو ’’پیدا کنندہ اور متوقع طور پر پیدا کرنے والی‘‘ سرکار کے زیر کنٹرول اور تجارتی،64 کوئلہ کانوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم میٹنگ کی۔ میٹنگ کی صدارت وزارت  کوئلہ کی ایڈیشنل سکریٹری اور نامزد اتھارٹی، محترمہ  روپندر برارنے کی۔ یہ اسٹریٹجک جائزہ ہندوستان کے آتم نربھر بھارت وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے، جو ایک ایسا  لچکدار، خود کفیل ہندوستان بنانےکی کوشش ہے جو نہ صرف اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہو بلکہ ایک عالمی اقتصادی پاور ہاؤس کے طور پر بھی ابھرے۔میٹنگ کے دوران انہوں نے کوئلے کی پیداوار میں اضافے کے لیے تمام الاٹیوں کی کوششوں کو سراہا اور ان سے زور دے کر کہا کہ وہ مالی سال 25-2024 کے کوئلے کی پیداوار کے مقررہ اہداف کو پورا کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو دوگنا کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00150S6.png

31 اگست 2024 تک سرکار کے زیر کنٹرول/تجارتی55 کانوں میں پیداوارہوئی ہے۔ ان میں سے 33 کانیں بجلی کے شعبے کو، 12 غیر منضبط شعبے کو اور 10 کانیں کوئلے کی فروخت کے لیے مختص ہیں۔ توقع ہے کہ مالی سال 2025 میں 9  کانوں میں کوئلے کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔

وزارت کی کوششوں کے متاثر کن نتائج برآمد ہوئے ہیں، ساتھ ہی سال بہ سال سرکار کے زیر کنٹرول اور تجارتی کانوں میں کوئلے کی پیداوار اور وہاں سے کوئلے کی فراہمی میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔

کوئلے کی پیداوار میں 32 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ یکم  اپریل سے 31 اگست 2023 کے دوران 50.11 ملین ٹن (ایم ٹی) سے بڑھ کر مالی سال 2025 کی اسی مدت کے دوران 65.99 ایم ٹی  تک پہنچ گئی۔

اسی طرح، ان کانوں سے کوئلے کی ترسیل میں بھی 32فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ یہ یکم  اپریل سے 31 اگست 2023 کے دوران 55.70 ایم ٹی  سے بڑھ کر مالی سال 2025 کی اسی مدت کے دوران 73.58 ایم ٹی  تک پہنچ گئی۔

پیداوار اور ترسیل دونوں میں اس  خاطر خواہ اضافے سے وزارت کے اقدامات کےاثر اور گھریلو کوئلے کی سپلائی کو بڑھانے کے ہندوستان کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ یہ عزم توانائی کی کفایت اور اقتصادی ترقی کے وسیع تر قومی اہداف سے مطابقت رکھتا ہےساتھ ہی ہندوستان کو مزید محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیےتیار کرتا ہے۔

************

ش ح۔ک ح۔ع ر

U.No:10834


(Release ID: 2054280) Visitor Counter : 47


Read this release in: Tamil , English , Hindi