ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب جینت چودھری ،وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت  اوروزیر مملکت، وزارت تعلیم،حکومت ہند، نے ایل ڈی ایل سی سینٹر میں لیون میں منعقدہ شاندار افتتاحی تقریب میں شرکت کی


جناب جینت چودھری ورلڈ اسکلز 2024 کی افتتاحی تقریب میں ٹیم انڈیا کاحوصلہ بڑھانے کیلئے فرانس پہنچے،52 ہنر مقابلوں میں 60 لوگ حصہ لیں گے

60 رکنی ٹیم انڈیا ورلڈ اسکلز 2024 کی افتتاحی تقریب کے دوران ملک کیلئے پریڈمیں اعتماد کے ساتھ شامل ہو ئی

Posted On: 11 SEP 2024 8:57PM by PIB Delhi

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے آج فرانس کے شہر لیون کے ایل ڈی ایل سی ایرینا میں منعقدہ ایک شاندارافتتاحی تقریب میں 47ویں عالمی ہنر مقابلے کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب جینت چودھری نے تقریب کے دوران ٹیم انڈیا پر مشتمل نوجوان شرکاء سے ملاقات کرکے ان کا اعتماد بڑھایا۔

دنیا بھر سے آئے  13000 سے زائدحاضرین کے ساتھ ٹیم انڈیا نے اپنے مخصوص رسمی لباس میں کھڑے ہوکرورلڈ اسکلز 2024 مقابلے میں ایک قابل ذکر تاثر قائم کیا ،جس نے ملک کے بھرپور ثقافتی ورثے، شاندار کاریگری اور نفاست کاخوبصورت مظاہرہ کیا۔ حریف سہ جہتی ڈیجیٹل گیم آرٹ، ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ، آٹو باڈی ریپیئر، کیمیکل لیب ٹیکنالوجی، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، سائبر سیکورٹی، ڈیجیٹل کنسٹرکشن، فیشن ٹیکنالوجی، گرافک ڈیزائن، انڈسٹری 4.0، صحت اور سماجی بہبود، مکینیکل انجینئرنگ کیڈ،روبوٹ سسٹم، واٹر ٹیکنالوجی، ویلڈنگ، برکلنگ، پلاسٹرنگ، پیٹسیری، بیکری، مہمان نوازی جیسے ہنر میں مقابلہ کریں گے۔

ورلڈ اسکلز نہ صرف مقابلہ کے لیے بلکہ علم بانٹنے، ایک دوسرے سے سیکھنے اور یکجہتی کو فروغ دینے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ سال 2024 فرانس کے لیے ایک اہم سال ہے، کیونکہ یہ اولمپکس، پیرالمپکس اور اب ورلڈ اسکلز کے نامور مقابلے کی میزبانی کررہاہےجو بغیر محنت کے ممکن نہیں ہے۔

اس عالمی مہارت کے پلیٹ فارم پر اور ٹیم سے ملاقات کرتے ہوئےجناب جینت چودھری ،ایم او ایس (آئی /سی )، ایم ایس ڈی ای نے کہا کہ ٹیم انڈیا کے ہمارے 60 نوجوان چمپئن،جو 52 مہارتوں میں مقابلہ کر رہے ہیں،وہ  نہ صرف شریک ہیں بلکہ تبدیلی کرنے والوں کے طور پر کام کریں گےاور مہارت، جدت اور عزم کے ذریعے تشکیل پانے والے مستقبل کا راستہ طے کریں گے ۔ اس عالمی اسٹیج پر فخر کے ساتھ مارچ کرتے ہوئے، مجھے اس کی جھلک ملی کہ یہ لمحات ہندوستان کیلئے مقابلہ کرنے اور نمائندگی کرنے والے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے کتنے خاص ہیں جس کا مشاہدہ ہم لائیو کررہے ہیں۔

جے پور، راجستھان سے پرچم بردار شریانش شرما کی قیادت میں، جو کیمیکل لیباریٹری ٹیکنالوجی کی مہارت میں مقابلہ کریں گے، 60 رکنی ہندوستانی دستہ  پریڈ آف نیشنز کے دوران شاندار انداز میں داخل ہوا۔

مقابلے میں حصہ لینے والے فرانس کے وزیر سے مل کر بہت خوش تھے۔ اس بات چیت سے بہت زیادہ حوصلہ افزائی ہوئی، جس نے عالمی سطح پر فخر اور عمدگی کے ساتھ ہندوستان کی نمائندگی کرنے اور ملک کے لیے تمغے جیتنے کے ان کے عزم کو مضبوط کیا۔

ورلڈ اسکلز کازان 2019 میں گرافک ڈیزائن ٹیکنالوجی میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی شویتا رتن پورہ کو 2024 کے لیے ایشیا سے ورلڈ اسکلز چمپئنز ٹرسٹ کی نئی نمائندہ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ انہیں وزیر سےراست ملاقات کا شرف حاصل ہوا اور انہوں نے اس موقع پر حاضرین سے خطاب بھی کیا ساتھ ہی عالمی سطح پر فخر اور جذبے کے ساتھ ہندوستان کی نمائندگی کی۔

ہندوستانی ٹیم کی شرکت ہندوستان کو  ہنر کا عالمی مرکز بنانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن سے ہم آہنگ ہے اورعزت مآب وزیر کی موجودگی ہنر مندی کے فروغ اور عالمی سطح پر ملک کے نوجوان ہنرمندوں کی حمایت کے لئے حکومت کے عزم کو واضح کرتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سال ہندوستانی دستے میں، خواتین روایتی طور پر مردوں کے زیر تسلط شعبوں جیسے ویلڈنگ، پلمبنگ اور ہیٹنگ، لاجسٹکس اور فریٹ فارورڈنگ میں مقابلہ کرتی نظر آئیں گی، جو ہندوستان کی افرادی قوت کی بدلتی ہوئی تصویر کو اجاگر کرتی ہے جو دنیا میں سب سے کم عمر ہے اور صنفی آبادی کے لحاظ سے مثبت تبدیلی کی علامت ہے۔ اگرملک  اپنی نوجوان آبادی کو ہنر مند بنانے میں سرمایہ کاری کرے تو اس سے بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔

ورلڈا سکلز 2024 مقابلہ جسے اکثر ہنر کا اولمپکس کہا جاتا ہے۔ یہ مقابلہ 10 سے 15 ستمبر تک یورو ایکسپو لیون، فرانس میں جاری رہے  گا جس میں 70 سے زیادہ ممالک کے 1400 سے زیادہ نوجوان شرکت کریں گے اور 1300 ماہرین و 250000 سے زیادہ شرکاء اس مقابلے کا مشاہدہ کریں  گے۔

****

U-10821

ش ح ۔م ح۔ ع ا


(Release ID: 2054158) Visitor Counter : 50