وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ 13 ستمبر 2024 کو بھوونیشور، اڑیسہ میں حیوانات اور ڈیری شعبے  کے لیے مانسون میٹنگ کی صدارت کریں گے

Posted On: 12 SEP 2024 12:14PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے ماہی پروری،مویشی اور ڈیری پروری اور پنچایتی راج جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ 13 ستمبر 2024 کو کنونشن سنٹر، لوک سیوا بھون، بھونیشور، اڑیسہ میں جانوروں اور دودھ کے شعبے کے لیے مانسون میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ افتتاحی اجلاس میں وزیر اعلیٰ جناب موہن چرن ماجھی بطور مہمان خصوصی اور اڑیسہ کی نائب وزیر اعلیٰ  محترمہ پراوتی پریدا اسپیشل مہمان کے طورپر شرکت کریں گے۔ وزیر مملکت برائے   ماہی پروری، مویشی اور  ڈیری پروری  اور پنچایتی راج پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور  وزیر مملکت برائے ماہی پروری، مویشی اور ڈیری پروری اوراقلیتی امور جناب جارج کورین کے ساتھ سینئر افسران کی میٹنگ میں شرکت  متوقع ہے۔محکمہ ماہی پروری، مویشی اور ڈیری پروری کی وزارت کے تحت  مویشی اور ڈیری پروری  کے محکمہ کے تحت اس مانسون اجلاس کا انعقاد ہورہا ہے۔

مانسون میٹنگ کا مقصد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی توقعات کو بروئے کار لانا ہے تاکہ زمینی سطح پر موثرپروگرام کے نفاذ کے لیے ایک لائحہ عمل تیارکیاجاسکے، اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے اور نتائج اور اصلاحات پر تبادلہ خیالات کیاجاسکے۔اس پروگرام میں  تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے  مویشی پروری  کے وزرا  متعلقہ افسران کے ساتھ اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔

سال 15-2014سے  سال 23-2022تک   مویشی پروری کے شعبے میں  9.82فیصد قابل ذکر  شرح نمو سے سالانہ  اضافہ ہوا ہے۔ زراعت اور متعلقہ شعبوں میں سالانہ شرح نمو میں خاطر خواہ اضافہ ہو اہے۔جو 24.36فیصد سے بڑھ کر متاثر کن  30.22 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ سال 23-2022 میں اس شعبے نے  شرح نمو میں 5.5 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ جس کی وجہ سےہماری معیشت میں اس کی نمایاں کارکردگی دکھائی دیتی ہے۔

ہمارے ملک میں گزشتہ 9 سالوں میں دودھ کی پیداوار میں 57.62 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جوکہ سال 15-2014 میں  146.3 ملین ٹن سے بڑھ کر  23-2022 میں 230.60 ملین میٹرک ٹن ہوگیا ہے۔یہ شرح نمو اوسطاً 5.9  فیصد سالانہ ہے جو عالمی اوسط  2 فیصد سے کہیں زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ فی کس دودھ کی دستیابی سال 14-2013میں 307 گرام یومیہ  سے بڑھ کر 23-2022 میں 459 گرام یومیہ ہوگئی ہے، جو عالمی اوسط 325 گرام کے اوسط کو عبور کرگئی ہے۔یہ تمام حصولیابیاں مویشی پروری کے شعبے کو بام عروج تک پہنچادیتی ہیں۔

مانسون اجلاس سے نفاذ  کے کئی چیلنجوں کو حل کرنے اور ریاستوں میں بامعنی بات چیت اور خیالات کے تبادلے کو فروغ دینے کی توقع ہے۔ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام خطوں کے مویشی پروری کے وزیروں کے ساتھ مرکزی کابینی وزیر (ایف اے ایچ ڈی) ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے  مویشی پروری کے وزیروں کے ساتھ  باہمی تبادلہ خیال کا  موقع فراہم کرے گا۔ اور یہ سب کے لیے سیکھنے کا نیا تجربہ ہوگا۔

 مانسون  میٹنگ میں  کئی بڑے اعلانات اور مختلف سرگرمیوں کا آغاز بھی متوقع ہے جو محکمہ مویشی اور ڈیری پروری کے "100 دن کے ایکشن پلان" کا حصہ ہیں۔

 

************

 

ش ح۔م ح۔ م ذ

U:10827


(Release ID: 2054132) Visitor Counter : 46