مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوبھاؤ سوچھتا سنسکار سوچھتا (4ایس)


صاف ستھرے ملک کے لیے 15 روزہ قومی سماجی بیداری مہم

Posted On: 11 SEP 2024 9:45PM by PIB Delhi

سوچھ بھارت کے مقصد کے حصول کےلیے ایک میگا مہم کی شروعات کے ساتھ ہی  صاف ستھرے ملک کے تئیں لوگوں کے رویے میں تبدیلی  لانے اور عوامی شراکتداری کو فروغ دینے کے لیے 15 روزہ سرگرمیاں  شروع ہو گئی ہیں۔ 2017 سے ہر سال منائی جانے والی سوچھتا ہی سیوا مہم سوچھ بھارت دیوس  سے پہلے کی پہل رہی ہے ، جو 2 اکتوبر کو مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کی کی مناسبت سے منائی جاتی ہے۔

پچھلے سالوں کی طرح، یہ مہم مشترکہ طور پر ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) کی طرف سے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس)،وزارت جل شکتی کےاشتراک سے چلائی جا رہی ہے۔ ’سوبھاؤ سوچھتا سنسکار سوچھتا (4ایس)‘ کی تھیم کے ارد گرد یہ مہم 17 ستمبر سے شروع ہونے والی ہے اور 2 اکتوبر 2024 کو اختتام پذیر ہوگی۔

15 اگست 2014 کو لال قلعہ کی فصیل سے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے لیے کام کرنے کی ایک زبردست آواز اٹھائی۔ یہ مشن 2 اکتوبر 2014 کو شروع کیا گیا تھا، جس میں صفائی کو ’ہر ایک کا مقصد‘  بناتے ہوئے ’پورے معاشرے‘ کے نقطہ نظر کو اپنایا گیا ۔ اس سال سوچھ بھارت مشن کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے، جو اسے مزید اہم بناتا ہے۔

اس سال یوم آزادی کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح سوچھتا روزمرہ کی زندگی کا ایک بنیادی پہلو بن گئی ہے،جس سے پورے ملک میں رویے میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ اس سال کی تھیم، سوبھاؤ سوچھتا سنسکار سوچھتا(4ایس)  2024، رویے میں تبدیلی کو فروغ دینے کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ صفائی کو روزمرہ کی زندگی کے بنیادی حصے کے طور پرسوچھتا کے تئیں بدلے ہوئے رویے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے روزمرہ کی عادات اور ثقافتی طریقوں میں شامل کرنے پر زور دیتی ہے۔

سوبھاؤ سوچھتا سنسکار سوچھتا (4ایس) مہم تین اہم ستونوں کے ارد گرد تشکیل دی گئی ہے (i) سوچھتا کی بھاگیداری - سوچھ بھارت کے لیے عوامی شرکت، بیداری اور حمایت کی سرگرمیاں، (ii) سمپورنا سوچھتا – وسیع صفائی ستھرائی مہم اور دشوار گزار اور گندے مقامات جیسے کلینلی نیس ٹارگیٹ یونٹس (سی ٹی یو)کی طے شدہ  وقت میں تبدیلی (iii) صفائی متر سرکشا شیویر - صفائی کے کارکنوں کی صحت کی جانچ اورفلاح و بہبود کے لیے سنگل ونڈو سیوا، تحفظ اور سمان کیمپ کا انعقاد۔

’پورے معاشرے‘ کے نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے،اس مہم میں شہریوں، صنعتوں، این جی اوز، ترقیاتی تنظیموں، کارپوریٹروں، پنچایت سمیتی کے اراکین، گرام پنچایتوں، شہری بلدیاتی اداروں، اضلاع وغیرہ کو شامل کرنے کی امید ہے۔ ’پوری حکومت‘ کے نقطۂ نظر کے تحت اس مہم میں تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے  وزرائے اعلیٰ، مرکزی وزارتوں، بلدیاتی اداروں، اور ریاستی فیلڈ یونٹس/سی پی ایس یو، اراکین پارلیمنٹ، اراکین قانون ساز اسمبلی، اور میئرز/چیئرپرسن بھی شرکت کریں گے۔

تیاری کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر، ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر، جناب منوہر لال کھٹر اور جل شکتی کے مرکزی وزیر، جناب سی آر پاٹل نے، ایم او ایچ یو اے اورڈی ڈی ڈبلیو ایس کے سینئر افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی تاکہ سوبھاؤ سوچھتا سنسکار سوچھتا (4ایس) مہم کی جاری تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔بڑے پیمانے پر عوامی مہم کے زمینی عمل کو ہموار کرنے کے لیے،ایم او ایچ یو اے اور ڈی ڈی ڈبلیو ایس نے ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام  ریاستوں  کے شہری اور دیہی علاقوں ، مرکزی وزارتوں، صنعت، ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ اجلاس کی صدارت کی۔ریاستوں کے ساتھ تیاریوں کی سطح کا جائزہ لینے اور ان کے مؤثر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لیے ریاستوں کے ساتھ میٹنگیں کی جا رہی ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XEVM.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001B92A.jpg

 

سوبھاؤ سوچھتا سنسکار سوچھتا (4ایس) مہم اور سوچھ بھارت دیوس  کو منانے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی وزیر جناب ایم ایل کھٹر نے وزیر مملکت جناب توکھن ساہو اور مرکزی وزارتوں کے سکریٹریوں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی۔

 

****

ش ح ۔  م ش  ۔م ش

U. No.10826


(Release ID: 2054117) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi , Tamil