دیہی ترقیات کی وزارت
مرکزی دیہی ترقی کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا اور کیرالہ میں دیہی سڑکوں کو منظوری دی
Posted On:
11 SEP 2024 4:56PM by PIB Delhi
مرکزی دیہی ترقی کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا اور کیرالہ میں سڑکوں کی تعمیر کو منظوری دی۔ مرکزی دیہی ترقی کے وزیر نے آج مندرجہ ذیل کو منظوری دی:
-مدھیہ پردیش کی 152.44 کلومیٹر کی 60 سڑکیں، مہاراشٹر کی 745.286 کلومیٹر اور کیرالہ میں 117 سڑکوں اور 11 پلوں کو بھی منظوری دی گئی۔
-پی ایم جن من یوجنا کے تحت مدھیہ پردیش میں 113.58 کروڑ کی لاگت سے 152.44 کلومیٹر کی 60 سڑکوں کو منظوری دی گئی۔
-مدھیہ پردیش کے انوپ پورمیں 10 سڑکیں، اشوک نگر کی 05 سڑکیں، بالاگھاٹ کی 04 سڑکیں، چھندواڑہ کی 08 سڑکیں، گنا ضلع کی 04 سڑکوں کو منظوری دی گئی۔
-گوالیار، جبل پور، کٹنی، مورینا، شیوپور ضلع میں سے ایک ایک سڑک کو منظوری دی گئی۔
- شیو پوری کی07 ، سیدھی کی 05سڑکیں، امریا کی06 اور ودیشا ضلع کی 06 سڑکوں کو منظوری دی گئی۔
-مہاراشٹر میں پی ایم گرام سڑک یوجنا کے تحت 745.286 کلومیٹر سڑک کے کام کو منظوری دی گئی۔
-مہاراشٹر میں 655.66 کروڑ کی لاگت سے 117 سڑکوں کے تعمیراتی کام کو منظوری دی گئی۔
-کیرالہ ریاست میں پی ایم گرام سڑک یوجنا-3 کے تحت 55.28 کروڑ کی لاگت سے 11 پلوں کی تعمیرکو منظوری دی گئی۔
**********
ش ح ۔ م ش ۔م ش
U. No.10817
(Release ID: 2054058)
Visitor Counter : 31