جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے چوتھی عالمی قابل تجدید توانائی سرمایہ کاری میٹنگ اور ایکسپو کا اعلان کیا (آر ای-انویسٹ2024)
Posted On:
11 SEP 2024 7:07PM by PIB Delhi
آج، نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں،جدید اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے اعلان کیا کہ جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) چوتھی قابل تجدید توانائی کے عالمی سرمایہ کاروں کی میٹنگ اور ایکسپو(آر ای-انویسٹ2024) کی میزبانی کرے گی۔ 16 سے 18 ستمبر 2024 تک یہ ہائی پروفائل تقریب پہلی بار دہلی سے باہر گاندھی نگر، گجرات میں مہاتما مندر میں منعقد ہوگی۔ یہ اہم پروگرام صاف توانائی کے شعبے کو تیز کرنے اور ہمارے آب و ہوا کے اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے حکومت ہند کی اعلیٰ ترجیحات کی نشاندہی کرتا ہے۔وزیرموصوف نے مطلع کیا کہ ہندوستان کو 2030 تک 500 گیگا واٹ غیرفوسل ایندھن کی تنصیب کی صلاحیت کے اپنے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے 30 لاکھ کروڑروپے کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
جناب پرہلاد جوشی نے کہا، "ہندوستان اگلی نسل کے لیے ایک سبز پائیدار مستقبل کی تعمیر کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے، اور اس کے مرکز میں وزیر اعظم کا پنچ امرت کا وژن اور 2030 تک 500 گیگا واٹ غیر فوسل پاور نصب کرنا ہے۔" یہ کوئی خواب نہیں ہے بلکہ ایک اجتماعی مقصد ہے جو عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے طے کیا ہے، انہوں نے آج یہاں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔
یہ بات قابل غور ہے کہہندوستان کو 2030 تک قابل تجدید توانائی کے 500 گیگا واٹ کے اپنے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے 30 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
وزیرموصوف نے مزید کہا’’میں ابھی گجرات کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ تیاریوں کی نگرانی کے لیے گجرات سے واپس آیا ہوں۔ تیاریاں جاری ہیں اور میگا ایونٹ کے ہر پہلو پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ آپ کے توسط سے، میں اس بات کو اجاگر کرنا چاہتا ہوں کہحکومت ہند کیجدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت،گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں 16 سے 18 ستمبر 2024 تک قابل تجدید توانائی کے عالمیسرمایہ کاروں کی میٹنگ اور ایکسپو(آر ای-انویسٹ2024) 2024 کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد کر رہی ہے۔”
جدید اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے اس سے قبل 9 ستمبر 2024 کو گاندھی نگر میںآر ای-انویسٹ2024کی تیاریوں کا ایک جامع جائزہ لیا۔ یہ جائزہ اس اہم کانفرنس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت ہند کی اعلیٰسطح کے عزم اور ترجیح کی نشاندہی کرتا ہے۔ باریک بینی سے تیاریاں صاف توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت کرنے اور قابل تجدید توانائی میں عالمی رہنما کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو تقویت دینے کے لیے حکومت کی لگن کو ظاہر کرتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
10792
(Release ID: 2053974)
Visitor Counter : 36