پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جناب  ہردیپ ایس پوری نے گرین ہائیڈروجن پر دوسری بین الاقوامی کانفرنس میں گلوبل گرین ہائیڈروجن مارکیٹ کی قیادت کرنے کے ہندوستان کے عزائم کو اجاگر کیا


ہندوستان نے گرین ہائیڈروجن؛ سی آئی اے ایل، آئی او سی ایل، اور جی اے آئی ایل  میں اہم اقدامات کیے ہیں اور نئی پہل کے ساتھ آگےبڑھا ہے: وزیر پوری

ہندوستان بھر میں کئی ریاستیں گرین ہائیڈروجن کے استعمال کو ترغیب دے رہی ہیں، سبز توانائی میں عالمی لیڈر بننے کے ہندوستان کے عزم کو تقویت دے رہی ہیں: جناب پوری

Posted On: 11 SEP 2024 6:45PM by PIB Delhi

پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج گرین ہائیڈروجن پر دوسری بین الاقوامی کانفرنس (آئی سی جی ایچ)  کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا، جس میں گرین ہائیڈروجن کی پیداوار اور برآمد میں عالمی رہنما بننے کے ہندوستان کے عزم کو اجاگر کیا۔ 13-11 ستمبر، 2024 کو بھارت منڈپم میں منعقد ہو رہی یہ کانفرنس ، جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت، پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر، سائنسی اور صنعتی تحقیق کے محکمے، سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے شعبہ اور وزارت پٹرولیم اور قدرتی گیس کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UU2B.jpg

اپنے خطاب میں، وزیر موصوف جناب ہردیپ سنگھ پوری نے "مستقبل کے ایندھن" کے طور پر گرین ہائیڈروجن کی صلاحیت میں اپنے پختہ یقین کا اظہار کیا اور گرین ہائیڈروجن اور اس کے مشتقات کی پیداوار اور برآمد دونوں میں قیادت کرنے کی ہندوستان کی صلاحیت پر زور دیا۔ انہوں نے ہندوستان میں ہائیڈروجن کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت (ایم او پی این جی) کے کئی اقدامات کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سالانہ ہائیڈروجن کی کھپت کا تقریباً 54 فیصد پٹرولیم ریفائننگ سیکٹر میں استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت سرکاری و نجی شعبوں کے ذریعہ ریفائنریز اور سٹی گیس ڈسٹری بیوشن (سی جی ڈی) سسٹم میں گرین ہائیڈروجن کی شمولیت کو یقینی بنا رہی ہے۔ وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے تحت پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (پی ایس یو) نے 2030 تک 10 لاکھ میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی) سے زیادہ گرین ہائیڈروجن پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور اس کی خریداری کے لیے ٹینڈر تیار کرنے کے عمل میں ہیں۔ اس سے 42 کلو ٹن سالانہ (کے ٹی پی اے) کی ابتدائی صلاحیت کے ساتھ، 165 کے ٹی پی اے تک بڑھنے کی توقع ہے۔

مزید برآں، وزیر موصوف نے کہا کہ کوچین انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (سی آئی اے ایل) نے ہوا بازی کے شعبے میں پہلا گرین ہائیڈروجن پلانٹ تیار کرنے کے لیے بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) نے ایک جدید ترین گرین ہائیڈروجن فیول سیل بس بھی ہندوستانی بحریہ کے حوالے کی ہے، اور گیس اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (جی اے آئی ایل) نے وجے پور، مدھیہ پردیش میں ایک پلانٹ قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 میگاواٹ پروٹون ایکسچینج میمبرین (پی ای ایم ) الیکٹرولائزر کا استعمال کرتے ہوئے 4.3 ٹن یومیہ  (ٹی پی ڈی) ہائیڈروجن پیدا کرنا ہے۔

گرین ہائیڈروجن پر بین الاقوامی کانفرنس کے آخری ایڈیشن کے بعد سے ہائیڈروجن کے شعبے میں نمایاں پیش رفت پر روشنی ڈالتے ہوئے، جناب پوری نے کہا کہ پچھلی کانفرنس کے بعد سے، ہندوستان نے تقریباً 3,000 میگاواٹ کی الیکٹرولائزر مینوفیکچرنگ کی صلاحیت حاصل کی ہے، 412,000 ٹن سالانہ(ٹی پی اے) حاصل کیا ہے۔ گرین ہائیڈروجن کی پیداوار، اور گرین ہائیڈروجن کے 450,000 ٹی پی اے اور گرین امونیا کے 739,000 ٹی پی اے کے لیے ٹینڈر جاری کیے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سبز ہائیڈروجن فوسل ایندھن اور روایتی توانائی کے ذرائع کے مقابلے میں اعلیٰ کارکردگی اور براہ راست سی صفر او 2 کا اخراج کرتا ہے۔

ہندوستان کے اسٹریٹجک نقطہ نظر اور گرین ہائیڈروجن کی پیداوار میں صلاحیت کا خاکہ پیش کرتے ہوئے، جناب ہردیپ سنگھ پوری نے زور دیا کہ ہندوستان ہائیڈروجن کی عالمی طلب کو پورا کرنے کے لیے منفرد مقام رکھتا ہے، جس کے 2030 تک 200 ملین ٹن تک پہنچنے کی امید ہے۔ کثیر قدرتی وسائل اور ایک مضبوط انفراسٹرکچر کے ساتھ، ہندوستان گرین ہائیڈروجن سیکٹر میں کلیدی کھلاڑی بننے کے لیے تیار ہے۔ جناب پوری نے کم لاگت شمسی توانائی اور پاور گرڈ میں اہم سرمایہ کاری کی وجہ سے ہندوستان کے مسابقتی فائدہ کو اجاگر کیا۔ ملک کی نصب شدہ شمسی صلاحیت 2014 میں 2.6 گیگا واٹ سے بڑھ کر آج 85.5 گیگاواٹ ہو گئی ہے۔ یہ ہندوستان کو سبز ہائیڈروجن کے ایک سرکردہ پروڈیوسر کے طور پرپیش کرتا ہے، جو گھریلو اور عالمی دونوں منڈیوں کو پورا کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیر موصوف نے ہندوستان کی پرجوش گرین ہائیڈروجن پالیسی اور نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ گرین ہائیڈروجن پالیسی کا مقصد 2030 تک 5 ملین ٹن پیداوار کا ہدف ہے، جو جون 2025 سے پہلے شروع کیے جانے والے منصوبوں کے لیے بین ریاستی ٹرانسمیشن چارجز کی 25 سالہ مراعات سے تعاون یافتہ ہے۔ مزید برآں، وزیر موصوف نے بتایا کہ مہاراشٹر، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، کیرالہ، اوڈیشہ، آندھرا پردیش، اور تمل ناڈو سمیت کئی ریاستیں گرین ہائیڈروجن کے استعمال کو مزید ترغیب دینے کے لیے پالیسیاں تیار کر رہی ہیں، جس سے سبز توانائی میں عالمی رہنما بننے کے ہندوستان کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔

اپنے اختتامی کلمات میں، جناب ہردیپ سنگھ پوری نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی گرین ہائیڈروجن ویلیو چین اب بھی ترقی کر رہا ہے، ہندوستان کو چیلنجوں سے نمٹنا چاہیے جن میں ماوحول دوست فنانسنگ، تجارتی راستے، اور انسانی وسائل میں اضافہ شامل ہے۔ انہوں نے ترقی پذیر ہائیڈروجن ہب بنانے کی ہندوستان کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا، جس سے اقتصادی ترقی اور توانائی کی سلامتی کو فائدہ پہنچے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

10791



(Release ID: 2053924) Visitor Counter : 28


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil