وزارات ثقافت
نومبر 2023 سے اگست 2024 کے دوران ایس سی ڈی پی ایم کے تحت وزارت ثقافت کی جانب سے کیا گیا کام
Posted On:
11 SEP 2024 6:50PM by PIB Delhi
خصوصی مہم 3.0 کے بعد، وزارت ثقافت نومبر 2023 سے اگست 2024 تک باقاعدگی سے ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر ماہانہ رپورٹیں اپ لوڈ کرتی رہی ہے۔
مہم کے ایک حصے کے طور پروزارت نے کامیابی کے ساتھ 183پی ایم او حوالہ جات، 43 ریاستی حکومت حوالہ جات ،143 رکن پارلیمنٹ حوالہ جات اور 1775 عوامی شکایات سمیت مختلف مسائل کے التواء میں کمی کی ہے۔ اس مدت کے دوران، 562 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 209 فزیکل فائلوں کو بھی ختم کیا گیا۔
اس مشق کو مزید فروغ دینے کے لیے، وزارت نے اپنی تمام منسلک/ ماتحت/ خود مختار تنظیموں کو 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک زیر التواء حوالوں کو نمٹانے اور سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے کے لیے آنے والی خصوصی مہم 4.0 میں فعال طور پر حصہ لینے کی ہدایت کی ہے۔
****
ش ح۔ ف خ
(U: 10797)
(Release ID: 2053877)
Visitor Counter : 34