زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس پی  پر سویا بین خریدنے کی مدھیہ پردیش حکومت کی تجویز : جناب شیوراج سنگھ چوہان


مدھیہ پردیش کے کسان پریشان نہ ہوں سویا بین ایم ایس پی شرحوں  پر خریدی جائے گی: جناب چوہان

Posted On: 11 SEP 2024 4:06PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ زراعت اور کسانوں کی بہبود وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اولین ترجیح ہے۔ کسانوں کی خدمت ہمارے لیے رب کی عبادت کے مترادف ہے۔جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ حال ہی میں مدھیہ پردیش کے کسان پریشان تھے، سویابین ایم ایس پی سے کم قیمت پر فروخت ہو رہی تھی۔ اس سے قبل ہم نے مہاراشٹرا، کرناٹک جیسی ریاستوں کو کم از کم امدادی قیمت پر سویا بین خریدنے کی اجازت دی تھی۔

مرکزی وزیر جناب چوہان نے کل صبح 9 بجے ایم ایس پی پر سویا بین خریدنے کا اپنا پیغام  دیا۔ اس کے بعد، مدھیہ پردیش حکومت کی موہن کابینہ میں ایم ایس پی پر سویا بین خریدنے کی تجویز آئی اور شام کو مرکزی حکومت کو ایم ایس پی پر سویا بین خریدنے کے لئے ریاستی حکومت کا خط موصول ہوا۔

جناب چوہان نے کہا کہ جیسے ہی ہمیں کل رات مدھیہ پردیش حکومت کی طرف سے ایم ایس پی پر سویا بین خریدنے کی تجویز موصول ہوئی، ہم نے آج صبح اس تجویز کو منظوری دے دی۔ جناب چوہان نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے کسانوں کو فکر نہیں کرنی چاہیے۔ سویا بین ایم ایس پی کی شرحوں پر خریدی جائے گی اور کسان کو اس کی محنت کی پوری قیمت ادا کی  جائے گی۔

*****

ش ح-ع و –ا ک

U.No:10778


(Release ID: 2053801) Visitor Counter : 46


Read this release in: English , Hindi , Tamil