وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

انڈین ایئر فورس(آئی اے ایف ) کا ایئر کرافٹ عمان میں ایسٹرن بِرج ہفتم مشق میں شمولیت کے لیےتیار

Posted On: 11 SEP 2024 3:22PM by PIB Delhi

انڈین ایئر فورس(آئی اے ایف ) کاایم آئی جی-29 ،جگوارس اور سی -17پر مشتمل ایک دستہ عمان میں  ایسٹرن بِرج مشق میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔ مشق کا  یہ ساتواں ایڈیشن ہے  جو 11 سے 22 ستمبر 2024 تک عمان کے ایئر فورس بیس مسیرہ میں ہونا طے ہے۔

دوطرفہ مشق سے رائل عمان فضائی فورس اور ہندوستانی فضائیہ کے درمیان باہمی تعاون کو تقویت ملے گی اور اس سے  دونوں ٹیموں کو اسٹریٹیجک تعاون اور آپریشنل تیاری کو مضبوط بنانے کے لیے ڈیزائن کردہ  مشترکہ تربیتی مشنوں کے سلسلے میں مصروف ہونے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم ہوگا ۔

ایسٹرن بِرج VII مشق کا مقصد حکمت عملی اور آپریشنل مہارتوں کو بہتر بنانا، باہمی مفاہمت کو فروغ دینا اور مختلف حالات میں مؤثر طریقے سے تعاون کرنے کے لیے دونوں فضائی افواج کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ اس مشق  میں مشکل فضائی تدابیر،فضا سے  فضا میں اور فضاسے زمین کی  کارروائیاں اور لاجسٹک کوآرڈینیشن شامل  ہیں، جس سے دونوں ممالک کی دفاعی ضروریات کی تیاری  اور  اسٹریٹیجک مفادات  کی عکاسی ہوتی ہے۔

رائل عمان کی فضائی فورس اور ہندوستانی فضائیہ کے درمیان پائیدار شراکت داری  کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئےیہ مشق علاقائی سلامتی اور استحکام کے تئیں ان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ اس مشق میں شرکت کرنے والی ٹیموں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس وسیع تربیتی مدت کے دوران مشترکہ مہارت اور آپریشنل تجربات سے مستفید ہوں گے۔

******

ش ح۔م ب۔ش

U-NO.10774


(Release ID: 2053760) Visitor Counter : 47


Read this release in: English , Hindi , Tamil