دیہی ترقیات کی وزارت
مرکزی دیہی ترقی کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاستوں کے دیہی ترقی کے وزراء کے ساتھ میٹنگ کی
وزیر اعظم جناب نریندر مودی پی ایم آواس یوجنا کے کم از کم 10 لاکھ مستفیدین کو پہلی قسطیں جاری کریں گے اور 26 لاکھ مستفیدین کا گریہ پرویش 15 ستمبر کو جمشید پور، جھارکھنڈ میں منعقد کیا جائے گا :جناب شیوراج سنگھ چوہان
غریبوں کی ہر طرح سے ترقی مودی حکومت کا آخری ہدف ہے:جناب چوہان
دیہی ترقی کی وزارت نے پردھان منتری آواس یوجنا گرامین میں ہدف حاصل کر لیا ہے:جناب چوہان
وزیر اعظم مودی جی کی قرارداد ہے کہ ہر غریب کے پاس اپنا گھر ہو: مرکزی وزیر
Posted On:
10 SEP 2024 8:43PM by PIB Delhi
مرکزی دیہی ترقی اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاستوں کے دیہی ترقی کے وزراء کے ساتھ میٹنگ کی۔ جناب چوہان نے بتایا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15 ستمبر کو جمشید پور (جھارکھنڈ) میں اہم ترین پی ایم آواس یوجنا کے لاکھوں مستفیدین کو 2,745 کروڑ روپے کی قسط جاری کریں گے، اس کے ساتھ ہی تمام ہدف شدہ مستفیدین کو مالی سال 2024-25 کے لئے قبولیت نامہ تقسیم کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ آن لائن پروگرام میں شامل ہوں گے۔
مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے میٹنگ کی صدارت کی جس میں دیہی ترقی کی وزارت کے سینئر افسران موجود تھے، جناب چوہان نے پروگرام کی تیاری کے لیے ضروری ہدایات دیں۔ ریاستوں کے دیہی ترقی کے وزراء نے اس پروگرام میں پوری طرح سے حصہ لینے کا عزم ظاہر کیا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک کے ہمارے غریب بھائیوں اور بہنوں کی ہر طرح سے ترقی مودی حکومت کا آخری ہدف ہے اور اس کے حصول کی طرف پردھان منتری آواس یوجنا ایک اہم قدم ہے۔ یہ اسکیم بڑی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھی ہے۔ جناب چوہان نے بتایا کہ ہمارے وزیر اعظم کا عزم ہے کہ ہر غریب کے پاس اپنا گھر ہو نا چاہئے اور دیہی ترقی کی وزارت نے پردھان منتری آواس یوجنا-گرامین میں ہدف حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکیم کی کامیابی اور دیہی مکانات کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اسکیم کو وسعت دی گئی ہے اور مرکزی حکومت آئندہ 5 سالوں میں غریب طبقے کے لیے 2 کروڑ اضافی مکانات تعمیر کرے گی۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ مارچ 2024 تک 2.95 کروڑ مکانات کی تعمیر کا ہدف تھا جس میں سے تقریباً تمام مکانات کو منظوری دے دی گئی ہے، 2.65 کروڑ مکانات کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔ جناب چوہان نے کہا کہ 26 لاکھ مستفیدین جن کے مکانات مالی سال 2023-24 اور 2024-25 کے دوران اب تک مکمل ہوچکے ہیں، ان کا گریہ پرویش بھی ستمبرمیں ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس موقع پر وزیر اعظم جناب مودی پی ایم اے وائی-جی کے مستفیدین سے بھی بات چیت بھی کریں گے۔ 3.06 لاکھ کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے 2 کروڑ اضافی نئے مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔
جناب چوہان نے بتایا کہ کوئی بھی اہل خاندان اس اہم اسکیم کے فوائد سے محروم نہ رہے، اسکیم کے قواعد کو آسان بنایا گیا ہےاوراس میں ترمیم کی گئی ہے۔ اخراج کی شرائط جیسے موٹرائزڈ ٹو وہیلر اور فشینگ بوٹس، ریفریجریٹرز، لینڈ لائن فونز کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ خاندان کے رکن کی ماہانہ آمدنی کی حد دس ہزار روپے سے بڑھا کرپندرہ ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ نیز، زمین کی ملکیت سے متعلق اخراج کی شرط کو بھی آسان بنایا گیا ہے۔ دیہی ترقی کی وزارت نے تمام ریاستوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے کا تجزیہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ غیر ضروری شرائط کو ہٹا دیا جائے تاکہ سب کے لیے مکانات کا مقصد صحیح معنوں میں شرمندہ ٔتعبیر ہوسکے۔
مرکزی وزیر جناب چوہان نے کہا کہ دیہی ترقی کی وزارت کا مقصد دیہی ہندوستان کی ترقی کے لیے نہ صرف مکان فراہم کرنا ہے بلکہ مکان کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات کو بھی یقینی بنانا ہے۔ اس کے تحت استفادہ کنندگان کو منریگا کے تحت اپنے مکانات بنانے کے لیے 90-95 دن کی اجرت کا فائدہ بھی دیا جاتا ہےاور دیگر فلاحی اسکیموں جیسے سوچھ بھارت مشن، اجولا یوجنا، اور سوبھاگیہ یوجنا کے تال میل سے ان کے گھروں میں بیت الخلاء، کھانا پکانے کی گیس اور بجلی کی سہولتوں کویقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، پردھان منتری سوریہ گھر: مفت بجلی اسکیم کے ساتھ تال میل کرکے مستحقین کو سولر روف ٹاپ کنکشن دے کر ان کے بجلی کے بلوں کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت تعمیر کیا گیاہر گھر ایک مکمل گھر ہے، جو تمام سہولیات سے لیس ہے۔ صحیح معنوں میں،یہ اسکیم غربت سے پاک گاؤں اور ترقی یافتہ ہندوستان کا سنگ بنیاد ثابت ہوگی۔ جناب چوہان نے کہا کہ دیہی ترقی کی وزارت مسلسل کوششیں کر رہی ہے اور کسی بھی قسم کی مدد اور مسئلہ کے حل کے لیے دستیاب ہے، تاکہ ریاست بغیر کسی تاخیر کے کامیابی کے ساتھ کام کو مکمل کر سکے۔
**********
ش ح – م ش – م ش
U. No.10765
(Release ID: 2053635)
Visitor Counter : 35