وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

بھارتی بحریہ کے کوئز مقابلے – تھنک 2024 کے تحت آن لائن ایلیمنیشن راؤنڈس کا آغاز


تین آن لائن ایلیمنیشن راؤنڈس 10 سے 25 ستمبر 2024 تک جاری رہیں گے

Posted On: 10 SEP 2024 6:09PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کا وہ کوئز مقابلہ جس کا انتظار بے صبری سے کیا جا رہا تھا، یعنی – تھنک 2024 کے لیے اسکول رجسٹریشن کی کامیاب تکمیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ کوئز، جس کا مقصد کلاس 9 سے 12 تک کے طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں کو جانچنا ہے، 'وکست بھارت' کے موضوع پر مبنی ہے اور یہ اقتصادی خوشحالی، سماجی ترقی، ماحولیاتی پائیداری اور اثر انگیز حکمرانی کے موضوع پر ملک کے تغیراتی پہلوؤں پر احاطہ کرتا ہے۔ یہ مقابلہ شرکاء کو بھارتی بحریہ کی حیات اور اقدار سے متعلق ایک منفرد بصیرت بھی فراہم کرے گا۔

رجسٹریشن کا عمل جو 15 جولائی 2024 کو شروع ہوا، 07 ستمبر 24 کو اختتام پذیر ہوا، اس کے تحت تقریب میں شرکت کرنے والے 12655 اسکولوں کی جانب سے زبردست ردعمل دیکھا گیا۔ اس مقتدر تقریب کا حصہ بننے کے لیے شرکت کو لے کر دکھایا گیا یہ جوش و جذبہ ملک بھر کے طلبا اور تعلیمی اداروں کے درمیان پائی جانے والی دلچسپی اور جوش و خروش کو ظاہر کرتا ہے۔

تین آن لائن ایلیمنیشن راؤنڈس 10 سے 25 ستمبر 2024 کے درمیان جاری رہیں گے، جس میں مختلف اسکول سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ایک دوسرے سے مسابقت کریں گے۔ ایلیمنیشن راؤنڈس کی تکمیل کے بعد، سیمی فائنل اور فائنل کے مراحل کے لیے 16 ٹیمیں آگے بڑھیں گی۔ دونوں یعنی سیمی فائنل اور فائنل مقابلے بالترتیب 07 اور 08 نومبر 2024 کو بھارتی بحریہ کے مقتدر تربیتی ادارے، بھارتی بحریہ کی اکیڈمی واقع ایزی مالا، کیرالہ میں منعقد کرائے جائیں گے۔

بھارتی بحریہ نے شرکت کرنے والے اسکولوں کی اُن تمام تر ٹیموں کو نیک خواہشات پیش کی ہیں جو چنوتی بھرے کوئز مقابلے تھنک 2024 کے سفر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:10748



(Release ID: 2053568) Visitor Counter : 35


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil