کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بھارت – متحدہ عرب امارات تعلقات دہائی اور اس سے آگے کے لیے اہم دوستی، رشتے اور بھائی چارے کی علامت ہوں گے: جناب پیوش گوئل
گنپتی تیویار کے دوران متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شہزادے کا دورہ باہمی تعلقات میں نئے باب کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے : جناب گوئل
مقامی کرنسی کا تصفیہ اور سی ای پی اے کچھ ایسے اہم امور ہیں جو ان تعلقات کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کریں گے: جناب گوئل
Posted On:
10 SEP 2024 6:23PM by PIB Delhi
تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ بھارت – متحدہ عرب امارات تعلقات دہائی اور اس سے آگے کے لیے ایک اہم دوستی، رشتے اور بھائی چارے کی علامت ہوں گے۔وزیر موصوف نے یہ بیان ممبئی میں منعقدہ یو اے ای- بھارت کاروباری فورم کے دوران دیا۔ ابوظہبی کے شہزادہ ولی عہد عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زائد النہیان اور متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجی تجارت عزت مآب ڈاکٹر ثانی بن احمد ال زیودی نے بھی اس فورم سے خطاب کیا۔
جناب گوئل نے کہا کہ بھارت –متحدہ عرب امارات کی شراکت جدت، سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کے ستونوں پر کھڑی ہے۔ گنپتی تیوہار کے موقع کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ گنپتی تیوہار کے دوران ولی عہد کا دورہ دوطرفہ تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہے۔
جناب گوئل نے کہا کہ اس شراکت داری ایک شاندار مستقبل مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی متحدہ عرب امارات کو بھارت کی ترقی کی داستان میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں۔ محترم وزیر نے کہا کہ ولی عہد کا دورہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں چھٹا اعلیٰ سطحی دورہ ہے اور اس شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت -یو اے ای کی شراکت داری دونوں اطراف کی دور اندیش قیادت میں بڑی تبدیلی ملاحظہ کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تغیر یو اے ای کے ذریعہ شروع کیے گئے 50 سالہ وژن کے سفر اور وزیر اعظم کے ذریعہ تصور کردہ وکست بھارت @2047 کے تغیراتی سفر سے ہم آہنگ ہے۔
جناب گوئل نے تجارت کو فروغ دینے کے لیے دونوں طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی بھی ستائش کی جس میں مقامی کرنسی کا تصفیہ، جافزا (جیبل علی فری زون)، دبئی میں بھارت مارٹ کا قیام اور تجارت کو بڑھانے کے لیے جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے) شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) مصروفیت کو آگے بڑھائے گی۔ جناب گوئل نے اسٹیک ہولڈرز کو سرمایہ کاری کے مواقع اور تجارت کے امکانات تلاش کرنے کی ترغیب دی۔
جناب گوئل نے یو اے ای کی قیادت کے لیے ولی عہد کی ستائش کی اور ولی عہد کی قیادت میں رونماہوئی تبدیلی کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت –متحدہ عرب امارات تعلقات ایک ایسے بندھن کی شکل اختیار کر چکے ہیں جو کبھی ٹوٹ نہیں سکتا۔ جناب گوئل نے ولی عہد کے راج گھاٹ کے دورے کو تاریخی قرار دیا ۔ واضح ہو کہ ولی عہد ، جو کہ تیسری نسل کے رہنما ہیں، نے اپنے والد اور دادا کے بعد وہاں پودا لگایا ہے۔
اس فورم کا موضوع تھا ’سی ای پی اے سے آگے: اختراع اور مستقبل کے لیے تیار معیشتیں‘، اور اس کے تحت حفظانِ صحت، بایوتکنالوجی، قابل احیاء توانائی، ہمہ گیریت، وغیرہ میں مضمر امکانات پر توجہ مرکوز کی گئی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:10747
(Release ID: 2053556)
Visitor Counter : 33