قومی انسانی حقوق کمیشن
این ایچ آر سی نے جمشید پور کے ایم جی ایم اسپتال میں درد زہ میں فرش پر پڑی خاتون کا 27 گھنٹے تک علاج نہ ہونے کی اطلاع پر ازخود نوٹس لیا جس کے نتیجے میں ماں کے پیٹ میں بچے کی موت ہوگئی
جھارکھنڈ حکومت کو دو ہفتے کے اندر تفصیلی رپورٹ دینے کیلئے نوٹس جاری کیا گیا
رپورٹ میں متاثرہ خاتون کی صحت کی صورتحال اور سرکاری اسپتالوں میں بستروں اور دیگر سہولیات کی تفصیلات شامل ہونی چاہئیں
Posted On:
10 SEP 2024 6:04PM by PIB Delhi
نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی)،انڈیا نے ایک میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے۔جھارکھنڈ کے جمشید پور میں واقع ایم جی ایم اسپتال میں دردزہ سے متاثرہ ایک حاملہ خاتون کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سے بہتر طبی دیکھ بھال کے لیے ریفر کیے جانے کے بعد بھی تقریباً 27 گھنٹے تک علاج نہیں کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اسپتال میں بستر دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے خاتون کو فرش پر ہی لیٹنا پڑا ۔ تاہم علاج نہ ہونے کی وجہ سے اس کا بچہ اگلے دن پیٹ میں ہی دم توڑ دیا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ ایک اور خاتون جس نے بچے کو جنم دیا تھا، فرش پر زیر علاج ہے۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ میڈیا رپورٹ کے مواد اگر درست ہیں تو یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین مسئلہ ہے ۔ اس کے مطابق اس نے جھارکھنڈ حکومت کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
رپورٹ میں متاثرہ خاتون کی صحت کی صورتحال اور سرکاری اسپتالوں میں بستروں اور دیگر سہولیات کی تفصیلات شامل ہونی چاہئیں ۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا جائے کہ کیا حکام کی جانب سے متاثرہ خاندان کو کوئی معاوضہ دیا کیا گیا ہے۔
****
ش ح۔ ف خ
(U: 10751)
(Release ID: 2053555)
Visitor Counter : 38