وزارت دفاع

دفاعی سکریٹری  منیلا میں ہندوستان-فلپائن کی جوائنٹ دفاعی تعاون کمیٹی کی پانچویں میٹنگ کی مشترکہ صدارت کریں گے

Posted On: 10 SEP 2024 8:47AM by PIB Delhi

دفاعی سکریٹری جناب گریدھر ارمانے، 11 ستمبر 2024 کو ہندوستان-فلپائن جوائنٹ دفاعی تعاون کمیٹی (جے ڈی سی سی) کی پانچویں میٹنگ کی مشترکہ صدارت کے لیے منیلا کا دورہ کریں گے۔ میٹنگ کی مشترکہ صدارت فلپائن کی قومی دفاعی وزارت کے سینئر انڈر سکریٹری جناب  ایرینیو کروز ایسپینو کریں گے۔

دورے کے دوران سیکریٹری دفاع دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ فلپائن کی حکومت کے دیگر معززین سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ دورہ اس لحاظ سے  اہمیت کا حامل ہے کہ ہندوستان اور فلپائن سفارتی تعلقات کے 75 سال اور ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کے 10 سال  مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور کثیر جہتی تعلقات ہیں جو دفاع اور سلامتی سمیت کئی اسٹریٹجک شعبوں میں پھیل چکے ہیں۔ وہ دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کے ہدف کے حصول کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

جے ڈی سی سی دونوں ممالک کے درمیان 2006 میں دستخط کیے گئے دفاعی تعاون پر مفاہمت کی یادداشت کے دائرہ کار کے تحت قائم کی گئی ہے۔ جے ڈی سی سی میٹنگ کا چوتھا ایڈیشن مارچ 2023 میں نئی ​​دہلی میں جوائنٹ سکریٹری کی سطح پر منعقد ہوا تھا۔ پانچویں ایڈیشن میں شریک چیئر کو سکریٹری کی سطح تک ترقی دی گئی ہے۔

********

ش ح۔  ف ا۔ع ن

 (U: 10718)



(Release ID: 2053337) Visitor Counter : 12