وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

فوج، بحریہ اور فضائیہ کے نائب سربراہوں کی تاریخی پرواز مقامی دفاعی صلاحیتوں میں سنگ میل ثابت ہوئی

Posted On: 09 SEP 2024 7:30PM by PIB Delhi

ہندوستان کی دفاعی افواج کے لیے ایک تاریخی تقریب میں، ہندوستانی فوج، بحریہ اور فضائیہ کے نائب سربراہوں نے آج دیسی ساختہ لائٹ کامبیٹ ایئرکرافٹ (ایل سی اے) تیجس میں اڑان بھر کر تاریخ رقم کی۔ وائس چیف آف ایئر اسٹاف (وی سی اے ایس) ایئر مارشل اے پی سنگھ نے لیڈ فائٹر اور وائس چیف آف آرمی اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجہ سبرامانی کے ساتھ ساتھ بحریہ کے نائب سربراہ، وائس ایڈمائرل کرشنا سوامی ناتھن نے دو نشستوں والے تیجس میں اڑان بھری۔ مشق میں ان کی مشترکہ شرکت کراس ڈومین تعاون پر بڑھتی ہوئی توجہ کو ظاہر کرتی ہے، جس میں زمینی، سمندری اور فضائی افواج جدید چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے مل کر کام کر رہی ہیں۔ یہ بے مثال مشترکہ پرواز، پہلی بار دیکھنے میں آئی جب تینوں افواج کے نائب سربراہوں نے ایک ساتھ پرواز کی ہے جو کہ ہندوستان کی مربوط دفاعی صلاحیتوں، خود انحصاری کے عزم اور نہ صرف ان کی قیادت بلکہ ہندوستان کی مسلح افواج کے بغیر کسی رکاوٹ کے انضمام کا ایک مضبوط ثبوت ہے۔

یہ پرواز جودھ پور کے آسمانوں پر ہوئی جہاں ہندوستانی فضائیہ نے ترنگ شکتی 2024 مشق کا اہتمام کیا جو ہندوستان کی پہلی کثیر ملکی مشق ہے جس کا مقصد حصہ لینے والے دوست ممالک (ایف ایف سی) کے درمیان باہمی تعاون اور آپریشنل کوآرڈینیشن کو بڑھانا ہے۔ متعدد شرکا کے ساتھ، آئی اے ایف کی قیادت والی مشق کا مقصد قریبی تعلقات کو فروغ دینا ہے جو بے شمار صلاحیتوں کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرتے ہیں۔ اس مشن میں تیجس کی شمولیت ہندوستان کے دفاعی ڈھانچے کو جدید بنانے میں مقامی پلیٹ فارم کے اہم کردار کی نشاندہی کرتی ہے۔

تیجس کی پرواز، جو کہ ہندوستان کی مقامی دفاعی پیداواری صلاحیت کی علامت ہے، ملک کے ’میک اِن انڈیا‘ پہل کے لیے ایک اہم لمحے کی نمائندگی کرتی ہے۔ تیجس ایک جدید ترین ملٹی رول فائٹر ہے، جسے ہندوستان کی مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایروناٹیکل ڈیزائن ایجنسی (اے ڈی اے) کے ذریعے ہندستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کی شراکت سے ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے اور غیر ملکی درآمدات پر انحصار کو کم کیا گیا ہے۔

اس موقع کو تین نائب سربراہوں نے ہندوستان اور ایف ایف سی دونوں کی شریک افواج کے ساتھ بات چیت کے لیے بھی استعمال کیا۔

 

 

 

 

                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ر

09-09-2024

U: 10712


(Release ID: 2053267) Visitor Counter : 52


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu