کامرس اور صنعت کی وزارتہ
آٹو کمپونینٹ سیکٹر 2030 تک 100 بلین ڈالر کے برآمدی ہدف تک پہنچنے کی راہ پر ہے: جناب پیوش گوئل
جناب گوئل نے آٹو انڈسٹری سے اپیل کی کہ وہ عالمی رہنما بننے کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیں
جناب گوئل نے آٹو کمپونینٹ انڈسٹری کو تحقیق و ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کی ترغیب دی
ہندوستان کا آٹو سیکٹر بیرون ملک سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور ای ویز میں مواقع سے فائدہ اٹھانےکے لیے تیار ہے: جناب گوئل
جناب گوئل نے آٹو صنعت کو حال ہی میں اعلان شدہ صنعتی اسمارٹ شہروں کا استعمال کرنے کی دعوت دی
او ای ایم مصنوعات کی قدرکے حصول کے لئے صارفین کو تعلیم دیں: جناب گوئل
Posted On:
09 SEP 2024 6:03PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آٹو کمپونینٹ سیکٹر 2030 تک 100 بلین ڈالر کے برآمدی ہدف تک پہنچ جائے گا جو اس شعبے کو ملک کے سب سے بڑے روزگار پیدا کرنے والوں میں سے ایک بنا دے گا۔ انہوں نے یہ بیان آج نئی دہلی میں آٹو موٹیو کمپوننٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف انڈیا (اے سی ایم اے) کے 64ویں سالانہ اجلاس میں دیا۔
جناب گوئل نے کہا کہ چونکہ ہندوستان مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے لحاظ سے دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی طرف گامزن ہے، آٹو سیکٹر کو بھی اس وقت دنیا کی تیسری سب سے بڑی آٹو مارکیٹ ہونے کی جگہ عالمی لیڈر بننے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے صنعت کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ ہدف کے حصول کے لیے ایک روڈ میپ ترتیب دیں۔ جناب گوئل نے تکنیکی بہتری کے ساتھ ساتھ نامیاتی ترقی کو پوری دنیا میں رسائی کے ساتھ جوڑنے پر زور دیا۔
وزیرموصوف نے صنعت کے اراکین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ تحقیق اور ترقی (آر اینڈڈی) پر توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے شرکا سے اپیل کی کہ وہ ایک لاکھ کروڑ روپے کے انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (اے این آر ایف) فنڈ سے فائدہ اٹھائیں اور اسے آٹو سیکٹر میں سرکاری –نجی اکیڈمیا پارٹنرشپ کو سپورٹ کرنے کے لیے استعمال کریں۔
جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا آٹو سیکٹر بیرون ملک سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے تیار ہے اور صنعت ای ایف ٹی اے ممالک سے سرمایہ کاری کی تلاش کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کو الیکٹرک وہیکلز (ای ویز) اور اس سے متعلقہ ماحولیاتی نظام کے ساتھ ساتھ بائیسکل سیکٹر جیسے دیگر آنے والے مواقع کے ساتھ نئی دور کی ٹیکنالوجیز میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
وزیرموصوف نے شرکاء کو حکومت کے حالیہ اقدام صنعتی اسمارٹ شہروں کی ترقی اور برآمدات کے فروغ کے لیے استعمال کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے صنعت سے اپیل کی کہ وہ مقامی سپلائرز بنیں اور مینوفیکچررز آٹو پرزہ جات کا ایک اہم برآمد کنندہ بنیں۔ انہوں نے اپنے 1.4 بلین اُمنگوں سےپُرہندوستانیوں میں ہندوستان کے فائدے کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ آٹو سیکٹر کے لئے گھریلو مارکیٹ کے ذریعہ بڑے پیمانے پر معیشت کے حصول کی بڑی گنجائش موجود ہے۔
مرکزی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت 2047 تک ہندوستان کو ’وکِسِٹ بھارت‘ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ جناب گوئل نے اے سی ایم اے کی ’وکِسِٹ بھارت‘ کے موضوع کے لیے، خود انحصاری کو فروغ دینے اور نئے ہندوستان کے جذبے کی عکاسی کرنے والی عالمی مسابقت کو فروغ دینے کے لیے سراہا۔
انہوں نے کہا کہ 'آتم نر بھر بھارت' (خود کفیل ہندوستان) کی طرف حکومت کی کوششیں تبدیلی لا رہی ہیں۔ جناب گوئل نے صنعت کے فریقوں سے اپیل کی کہ وہ گاہکوں خاص طور پر تجارتی گاڑیوں کے مالکان کو او ای ایم (اوریجنل اکویپمنٹ مینوفیکچرر) مصنوعات کے استعمال کے بارے میں ان کی رقم کی قیمت، معیار، سستے ہونے اور لمبی مدت کے بارے میں آگاہ کریں جو وہ مرمت اور اسپیئرز کے معاملے میں فراہم کرتے ہیں۔
جناب گوئل نے آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) مذاکرات میں اے سی ایم اے کی شرکت اور فعال نقطہ نظر کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت موبیلیٹی جیسی عالمی معیار کی میگا نمائشوں کی میزبانی ہماری پوری ویلیو چین میں ہماری کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے کیونکہ یہ دنیا کے سامنے ہندوستان کی کہانی کو دکھانے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت موبیلٹی 2025 عظیم تر ہونے جا رہا ہے، جس میں زیادہ بین الاقوامی شراکت داری ہندوستان کے آٹو سیکٹر کو دنیا کے سامنے پیش کرے گی۔
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب جتن پرساد نے آج اس پروگرام کے ایک اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے برآمدات کو فروغ دینے کے لیے آٹو کمپونینٹ سیکٹر کی بھی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے آٹو سیکٹر سے کمپونینٹ کا شعبہ فائدہ اٹھاتا ہے اور شرکاء سے اپیل کی کہ وہ ملک میں مزید ملازمتیں پیدا کریں۔ جناب پرساد نے مزید کہا کہ ان کی کوششیں ہنر مندی اور ٹیکنالوجی پر مرکوز پالیسیوں میں حکومت کی کوششوں کی تکمیل کریں گی۔
********
ش ح۔ اک ۔م ص
(U: 10700)
(Release ID: 2053207)
Visitor Counter : 38