ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
جناب راجیش ورما نے این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں ایئرکوالٹی کے انتظام کے کمیشن (سی اے کیو ایم) کے چیئرپرسن کے طور پر چارج سنبھالا
Posted On:
09 SEP 2024 4:54PM by PIB Delhi
انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس)، اڈیشہ کیڈر کے 1987 بیچ کے افسررجناب اجیش ورما نے آج این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں ایئرکوالٹی انتظام کے کمیشن( سی اے کیو ایم) کے نئے کل وقتی چیئرپرسن کے طور پر چارج سنبھال لیا ہے۔ ورما کو چارج سنبھالنے کی تاریخ سے تین سال کی مدت کے لیے یا اگلے احکامات تک، جو بھی پہلے ہو، مقرر کیا گیا ہے۔ ان کے پاس ساڑھے تین دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ اور پبلک ایڈمنسٹریشن اور گورننس میں مہارت حاصل ہے۔
جناب ورما کو مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے مختلف محکموں بشمول صدر سیکرٹریٹ، وزارت کارپوریٹ امور، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت، بجلی ، دیہی الیکٹریفیکیشن کارپوریشن لمیٹڈ (آر ای سی)، نئی دہلی، حکومت اوڈیشہ کے تحت تعلیم، اسٹیل اور کانکنی، زراعت اور توانائی، حکومت اڈیشہ اور حکومت راجستھان کے تحت صنعتی ترقیاتی کارپوریشنزکےمحکموں میں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔ وہ ان تنظیموں/محکموں میں فضائی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کلیدی فریق رہے ہیں۔
انہوں نے 31 اگست 2024 کو اپنی ریٹائرمنٹ سے پہلے صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کے سکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
جناب راجیش ورما ڈاکٹر ایم ایم کُٹی کی جگہ لی ہے ، جنہوں نے تین سال تک کمیشن کی قیادت کرنے کے بعدسی اے کیو ایم کے کل وقتی چیئرپرسن کے طور پر کامیابی کے ساتھ اپنی مدت پوری کی ہے۔
********
ش ح۔ اک ۔م ص
(U: 10698)
(Release ID: 2053161)
Visitor Counter : 36