محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

روس کے شہر سوچی میں برکس ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس 2024 کا انعقاد

Posted On: 08 SEP 2024 3:42PM by PIB Delhi

 روسی صدارت کے تحت روزگار ورکنگ گروپ (ای ڈبلیو جی) کا دوسرا اور آخری اجلاس روس کے شہر سوچی میں منعقد ہوا۔ وزارت محنت و روزگار کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر مہندر کمار کی قیادت میں بھارتی وفد نے لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ منسٹرس میٹنگ اعلامیہ کے مسودے پر غور و خوض میں حصہ لیا جسے 9 اور 10 ستمبر 2024 کو ہونے والے لیبر اور ایمپلائمنٹ منسٹرس کے اجلاس کے دوران منظور کیا جائے گا۔

ای ڈبلیو جی اجلاس میں وزارتی اعلامیے کو حتمی شکل دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں تبادلہ خیال کا آغاز مندوبین کے ذریعے گذشتہ اجلاسوں کے نتائج کو آگے بڑھانے کے ساتھ ہوا۔ بات چیت کے ترجیحی شعبوں میں زندگی بھر کی تعلیم، پیشہ ورانہ رہنمائی، روزگار کی خدمات کو جدید بنانے، محفوظ اور صحت مند کام کے حالات کو یقینی بنانے اور سوشل سپورٹ میکانزم کی حکمت عملی شامل تھی۔

رکن ممالک یعنی برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کے نمائندوں کے علاوہ نئے رکن ممالک یعنی متحدہ عرب امارات، مصر، ایران کے نمائندوں اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) اور انٹرنیشنل سوشل سیکیورٹی ایسوسی ایشن (آئی ایس ایس اے) کے نمائندوں نے بھی ترجیحی امور پر تجاویز پیش کیں۔ بھارتی وفد نے کام کی بدلتی ہوئی دنیا کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے افرادی قوت کو دوبارہ ہنر مند بنانے اور اسے بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 10678



(Release ID: 2052969) Visitor Counter : 31


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil