نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے گنیش چترتھی کے موقع پر لوگوں کو مبارک باد دی

Posted On: 06 SEP 2024 9:44PM by PIB Delhi

نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھڑ نے گنیش چترتھی کے موقع پر لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔ ان کے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے-

”میں گنیش چترتھی کے پرمسرت موقع پر اپنے تمام ہم وطنوں کو دلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

بھگوان گنیش، حکمت، خوشحالی، اور خوش قسمتی کے اوتار ہیں، جو لاکھوں لوگوں کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ وگھن ہرتا کے طور پر، وہ ہمیں حوصلے، عزم اور لچک کے ساتھ چیلنجوں پر قابو پانے کی ترغیب دیتے ہیں۔

جب کہ ہم پورے بھارت میں اس خوشی کا تہوار منا رہے ہیں، آئیے ہم اتحاد، بھائی چارے کے جذبے کو اپنائیں اور اپنی اجتماعی کوششوں میں رکاوٹوں کو دور کرنے کا عزم کریں۔

بھگوان گنیش سب کو امن، خوشحالی اور خوشی عطا کریں۔“

 **********

ش ح۔ ف ش ع- م ر

U: 10651


(Release ID: 2052723) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Marathi , Telugu