وزارت دفاع
دفاع کے وزیر مملکت نے رانچی میں سابق فوجیوں کے لیے ملازمت میلے کا افتتاح کیا
Posted On:
06 SEP 2024 6:42PM by PIB Delhi
دفاع کے وزیر مملکت جناب سنجے سیٹھ نے 06 ستمبر 2024 کو رانچی میں سابق فوجیوں کے لیے ایک ملازمت میلے کا افتتاح کیا۔ اس میلے کا اہتمام وزارت دفاع کے تحت آنے والے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ری سیٹلمنٹ، سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمے نے کیا تھا تاکہ دوبارہ ملازمت کے خواہاں سابق فوجیوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر روزگار فراہم کیا جا سکے۔ اس تقریب کو جھارکھنڈ اور آس پاس کے علاقوں کے سابق فوجیوں کی طرف سے زبردست ردعمل حاصل ہوا۔ فوج، بحریہ اور فضائیہ سے 1028 سے زیادہ ای ایس ایم ملازمت کے لیے رجسٹرڈ ہیں۔ 42 کمپنیوں نے میلے میں حصہ لیا جس میں 763 ملازمتوں کی آسامیاں اور 200 سے زیادہ کاروباری مواقع پیش کیے گئے۔ سترہ ای ایس ایم کو موقع پر تعینات کیا گیا تھا، جبکہ 05 افراد کو شامل ہونے کے لیے ٹوکن رقم دی گئی۔
انٹرویو/ اسکریننگ کے بعد منتخب کیے گئے سابق فوجیوں کو بعد میں سینئر سپروائزرز، مڈ/سینئر لیول مینیجر سے لے کر اسٹریٹجک پلانر اور پروجیکٹ ڈائریکٹر تک کی ملازمتوں میں تعینات کیا جائے گا۔ یہ تقریب سابق فوجیوں اور کارپوریٹس دونوں کے لیے فائدے مند رہی۔ سابق فوجیوں کو ان کی تکنیکی اور انتظامی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم ملا جب کہ مؤخرالذکر کو تجربہ کار، نظم و ضبط کے حامل اور تربیت یافتہ سابق فوجیوں کے گروپ کی خدمات حاصل کرنے کا فائدہ حاصل ہوا۔ ملازمت میلے کے دوران مختلف کمپنیوں کی جانب سے انٹرپرینیورشپ ماڈل بھی پیش کیے گئے۔
ڈاکٹر نتن چندرا، سکریٹری، ڈی ای ایس ڈبلیو، لیفٹیننٹ جنرل آر سی تیواری، جی او سی-ان-سی، ایسٹرن آرمی کمان، میجر جنرل ایس بی کے سنگھ ڈی جی (آر)، ڈائریکٹوریٹ جنرل ری سیٹلمنٹ کے ساتھ وزارت دفاع اور مسلح افواج کے سینیئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔
*************
ش ح۔ ف ش ع- م ر
U: 10639
(Release ID: 2052658)
Visitor Counter : 50