اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فولاد کی وزارت نے ہندوستان میں فولاد کے شعبے کی سبز کاری: روڈ میپ اور ایکشن پلان رپورٹ جاری کی


رپورٹ، موجودہ صورتحال اور چیلنجز ،  کلیدی لیورس آف  ڈی کاربونائزیشن؛ تکنیکی اختراعات ،مستقبل کامنظر نامہ؛ روڈ میپ اور ایکشن پلان پر مرکوز ہے

تقریب کے دوران ’لیڈر شپ اینڈ  انوویشن: ڈرائیونگ دی گرین اسٹیل ٹرانزیشن‘ پر پینل ڈسکشن سیشن

Posted On: 06 SEP 2024 5:26PM by PIB Delhi

اسٹیل کی وزارت 10 ستمبر 2024 کو سی ڈی دیشمکھ ہال، انڈیا انٹرنیشنل سینٹر، نئی دہلی  میں ایک تقریب ’گریننگ اسٹیل: پاتھ وے ٹو سسٹین ایبلٹی‘  کا انعقاد کر رہی ہے۔  اس تقریب میں مختلف وزارتوں، سی پی ایس ایز، تھنک ٹینکس، اکیڈمیا، اداروں اور اسٹیل انڈسٹری کے نمائندے شرکت کریں گے۔ اس تقریب کے دوران اسٹیل انڈسٹری کے ماہرین اور تجربہ کاروں کے درمیان ’لیڈر شپ اینڈ  انوویشن: ڈرائیونگ دی گرین اسٹیل ٹرانزیشن‘ کے موضوع پر ایک پینل ڈسکشن سیشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

تقریب کے دوران، اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر ’’گریننگ دی اسٹیل سیکٹر ا ن انڈیا: روڈ میپ اینڈ ایکشن پلان‘‘ پر ایک رپورٹ جاری کریں گے جو اس وزارت کے ذریعہ اسٹیل سیکٹر کے ڈی کاربنائزیشن کے راستے کی وضاحت کے لیے 14 ٹاسک فورسز کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔

یہ رپورٹ ہندوستان میں اسٹیل کے شعبے میں کاربن کے اخراج کے مختلف پہلوؤں کے لیے خاص ہے۔ یہ   درج ذیل چیزوں پر مرکوز ہے:

  • موجودہ حالت اور چیلنجز: ہندوستان میں اسٹیل سیکٹر، اس کے کاربن فوٹ پرنٹ، اور ڈی کاربنائزیشن میں درپیش چیلنجوں کا ایک جائزہ۔
  • ڈی کاربنائزیشن کے کلیدی لیور: توانائی کارکردگی، قابل تجدید توانائی، مٹیریل کارکردگی، پروسیس ٹرانزیشن، سی سی یو ایس ، گرین ہائیڈروجن اور بائیوچر کا استعمال۔
  • تکنیکی اختراعات: ٹیکنالوجی اورطور طریقوں میں تازہ ترین پیشرفت جو اخراج کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔
  • اخراج کو کم کرنا.
  • پالیسی فریم ورک: موجودہ پالیسیوں کی جانچ اور ڈی کاربنائزیشن کو سپورٹ کرنے کے لیے ممکنہ پالیسیوں میں اضافہ پر بحث۔
  • مستقبل کا آؤٹ لک: ایک پائیدار اسٹیل انڈسٹری کے لیے وژن اور ان اہداف کے حصول میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کا کردار۔
  • روڈ میپ اور ایکشن پلان: حکومت کے ساتھ ساتھ صنعت کے پلیئرز سے درکار حکمت عملی اور اقدام۔

اسٹیل کی وزارت کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے حکمت عملیوں اور ایکشن پلان کو اپنانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اور ہندوستان میں اسٹیل سیکٹر کے ڈی کاربنائزیشن  کے نیٹ زیرو اخراج کو حاصل کرنے کے ہدف کے مطابق ہے جیسا کہ قومی سطح پر طے شدہ وعدوں(این ڈی سی) کے تحت بیان کیا گیا ہے۔

یہ رپورٹ ہندوستانی اسٹیل صنعت میں کاربن کے کم اخراج کو حاصل کرنے کے لیے اسٹیل کے شعبے کی تشکیل اور رہنمائی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

*****

ش  ح۔م م   ۔ ج

UNO-10634


(Release ID: 2052619)
Read this release in: English , Hindi , Tamil