زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے آندھرا پردیش کے وجے واڑہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اورعام لوگوں اور کسانوں سے ملاقات کی


مرکزی حکومت مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر ہم لوگوں کو اس بحران سے نکالیں گے: جناب چوہان

مرکزی حکومت نقصان کا جائزہ لے گی اور ہر ممکن مدد فراہم کرے گی:جناب چوہان

وزیر اعظم مودی سیلاب کی صورتحال کے تئیں حساس ہیں اور کسانوں کو فکر نہیں کرنی چاہئے کہ فصلوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا:جناب چوہان

Posted On: 05 SEP 2024 9:20PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ آج جناب چوہان نے آندھرا پردیش کے وجے واڑہ میں بڈامیرو، طاس اورشہرمیں زیرآب آنےوالے علاقوں، جکمپوڑی ملک فیکٹری، کندریکا، اجیت سنگھ نگر اور امباپورم کا فضائی سروے کیا۔ جناب چوہان نے شدید بارش کی وجہ سے کرشنا ندی  پربنے پرکاشم بیراج ڈیم کوہونےوالےنقصان اور کھیتوں کا بھی معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ جناب چوہان نے سیلاب سے متاثر عام لوگوں، کسان بھائیوں اور بہنوں سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔ اس دوران جناب چوہان نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں حالات کو معمول پر لانے اور لوگوں کو راحت فراہم کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔

مرکزی وزیر نے پانی میں اتر کر لوگوں سے ملاقات کی:

مرکزی وزیر نے وجے واڑہ کے جکمپوڑی میں پانی میں اتر کر مقامی لوگوں سے بات کی اور ان کے مسائل سنے ۔جناب چوہان پہلے سیلاب سے متاثرہ علاقے میں لائف بوٹ پر سوار ہوئے اور پورے علاقے کا معائنہ کیا اور اس دوران انہوں نے این ڈی آر ایف کی ٹیم اور عہدیداروں سے بات چیت کی اور زیر آب علاقوں کے بارے میں معلومات لی۔ اس کے بعد جناب چوہان کشتی سے اتر کر پانی میں داخل ہوئے اور مقامی لوگوں سے بات کی۔ اس دوران مرکزی وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت سیلاب کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ بحران کی اس گھڑی میں مرکزی حکومت پوری طرح سے آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے اور بحران سے نکلنے کے لیے ان کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔ جناب چوہان نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا عزم ہے۔ ریاستی اور مرکزی حکومت کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا مسلسل دورہ کر کے حالات کا جائزہ لے رہی ہیں۔ متاثرہ افراد کو جلد از جلد راحت فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

حالات کو معمول پر لانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے

مرکزی وزیر نے کہا کہ گزشتہ 50 برسوں میں یہاں ایسی بارش کبھی نہیں ہوئی ہے، لیکن میں ریاست کے وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو جی اور حکومت کی پوری ٹیم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ ایسے مشکل حالات میں افسران اور ملازمین کام کر رہے ہیں۔ دن  ورات اتنے پانی میں بھی، جہاں کبھی کبھی جانا مشکل ہو جاتا ہے، وہاں راشن، کھانا، پینے کا پانی اور دودھ جیسی چیزیں لوگوں تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے بہت حساس ہیں اور ان کی ہدایت پر یہاں آئے ہیں۔ یہاں کے لوگوں کی فوری ضروریات بھی پوری کی جا رہی ہیں لیکن بعد میں جو نقصان ہوا وہ فصلوں کا ہو یا گھریلو سامان کا، بہت بڑا ہے۔ اس لیے مرکزی حکومت ریاستی حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرے گی اور مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت دونوں مل کر عوام کو اس بحران سے نکالیں گے۔ ہم تمام نظام بحال کریں گے اور عوام کو معمول کی زندگی پر لانے کے لیے ہر ممکن انتظامات کریں گے، یہ کوشش مسلسل جاری ہے۔ جناب چوہان نے کہا کہ ریاستی حکومت تمام انتظامات کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور جیسے ہی نقصان کا اندازہ لگایا جائے گا، مرکزی حکومت معاوضے کے نظام کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

نقصانات کا تخمینہ لگانے کا کام شروع ہوگیا ہے

جناب چوہان نے کہا کہ فصلوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے اور مزید کہا کہ یہاں پھولوں کی کاشت ہوتی ہے، ہلدی کی کاشت ہوتی ہے، تمام فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ فصلوں کا ابتدائی تخمینہ 1.8 لاکھ ہیکٹیئر میں ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے تقریباً 2 لاکھ کسان متاثر ہوئے ہیں، لیکن وزیر داخلہ امت شاہ نے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے این ڈی آر ایف کی ٹیم بھیجی ہے۔ نقصانات کا تخمینہ لگانا شروع کر دیا گیا ہے۔ محکمہ زراعت کے افسران بھی میرے ساتھ آئے ہیں۔ گھریلو سامان کو بھی نقصان پہنچا ہے، دکانداروں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ نقصان کی تشخیص کا کام مکمل کرنے کے بعد مرکزی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان کل تلنگانہ کے دورے پر ہوں گے:

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان آندھرا پردیش کے بعد جمعہ کو تلنگانہ کے دورے پر ہوں گے۔ جناب چوہان تلنگانہ کے کھمم گاؤں کا دورہ کریں گے۔ شدید بارش سے کھمم گاؤں کا علاقہ مکمل طور پر زیر آب آ گیا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے یہاں کے عام لوگوں کا نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے، ساتھ ہی کسانوں کو بھی فصلوں کے تباہ ہونے سے کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ جناب چوہان یہاں عام لوگوں اور کسانوں سے ملاقات کریں گے اور ان سے بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ نقصان کا اندازہ لگانے کے سلسلے میں عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ بھی کریں گے۔

 

******

 

ش ح۔ف ا ۔ ف ر

U:10612

 



(Release ID: 2052426) Visitor Counter : 5


Read this release in: English , Hindi