مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مرکزی وزیر جناب جیوترآدتیہ ایم سندھیا نے محکمہ ڈاک کے افسران کی کانفرنس 2024 کا افتتاح کیا


ملک کے ڈیجیٹل شمولیت کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے جدت طرازی سے کام لیں: جناب سندھیا

Posted On: 05 SEP 2024 8:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی: محکمہ ڈاک نے آج اپنے متوقع آفیسرز کنکلیو 2024 کا انعقاد کیا، جس کا مقصد بھارت کے وسیع ڈاک نیٹ ورک میں تبدیلی لانا اور جدت طرازی کو فروغ دینا ہے۔ 150 سال سے زیادہ کی وراثت والا انڈیا پوسٹ ملک میں مواصلات کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر کھڑا ہے، اور یہ کانفرنس ڈیجیٹل دور میں اس کے کردار کو ازسرنو رخ دینے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

 

اس تقریب کا افتتاح شمال مشرقی خطے کے مواصلات اور ترقی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کیا جنہوں نے ایک متاثر کن کلیدی خطاب کیا۔ اپنی تقریر میں وزیر موصوف نے پوسٹل ورک فورس کے غیر متزلزل عزم کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’انڈیا پوسٹ صرف خطوط اور پارسل پہنچانے کے لیے نہیں ہے، بلکہ دلوں کو جوڑنے اور ملک بھر میں فاصلے ختم کرنے کے بارے میں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں کہتا ہوں کہ بارش ہو یا دھوپ، پہاڑی ہو یا سمندر، شہر ہو یا گاؤں– انڈیا پوسٹ ڈیلیور کرتا ہے!‘‘

وزیر جناب سندھیا نے مزیدکہا، ’’ڈاک کے محکمہ کے بغیر بھارت کی کوئی تاریخ نہیں ہے۔ جب کبوتروں سے پیغامات باندھے جاتے تھے، 1852 میں جاری ہونے والے پہلے ڈاک ٹکٹ یا 1911 میں پہلی ایئر میل سروس ، یہ ہماری تاریخ ہے۔‘‘

انھوں نے ڈیجیٹل اور مالیاتی شمولیت کے ملک کے اہداف کی حمایت میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر انڈیا پوسٹ کے ابھرتے ہوئے کردار پر زور دیا اور بھارت کے سماجی و اقتصادی تانے بانے میں ادارے کی گہری تاریخ کا احترام کیا۔ انھوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اپنائے گئے ایک نئے متحرک کام کرنے کے انداز پر زور دیا جو اجتماعی کارروائی اور قیادت کے ذریعہ اہداف کے تعین ، ہدف اور پیداوار پر مبنی نقطہ نظر پر مرکوز ہے۔ ایک متاثر کن نکتے میں انھوں نے ان پانچ ستونوں کا ذکر کیا جو محکمہ ڈاک کی تبدیلی کا باعث بنیں گے۔ وہ ہیں (1) ترغیب کی طرف  رہنمائی کریں۔ (2) جدت طرازی کا عزم کریں؛ (iii)  شمولیت پر مبنی ترقی؛ (iv) اجتماعی عمل کے ذریعے تبدیلی پیدا کریں؛ اور (v) جن سیوا کے مشن پر قائم  رہیں۔

آفیسرز کنکلیو 2024نے انڈیا پوسٹ کے مستقبل کی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے ملک بھر کے ڈاک رہنماؤں کو یکجاکیا۔ اس تقریب میں جدت طرازی، تبدیلی اور بھارت کے ڈیجیٹل اور مالیاتی شمولیت کے اہداف کے مطابق عوامی خدمات کی فراہمی کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ آفیسرز کنکلیو نے محکمہ کی حالیہ کارکردگی کا جائزہ لینے ، چیلنجوں کی نشاندہی کرنے اور مستقبل کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔ اہم سیشنز میں محکمہ کی قانون سازی کی تازہ کاریوں، بجٹ کی کارکردگی اور آمدنی کی کامیابیوں پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندروں کی توسیع، آدھار خدمات اور حال ہی میں شروع کیے گئے ڈاک گھر نریت کیندروں سمیت شہریوں پر مرکوز خدمات پر تبادلہ خیال میں مقامی کاروباروں کو بااختیار بنانے اور زیادہ سے زیادہ مالی شمولیت کو یقینی بنانے میں محکمہ کے کردار کو اجاگر کیا گئی۔

جناب سندھیا نے پوسٹل سروس کے لیے ایک نئے وژن کا خاکہ پیش کیا اور افسروں پر زور دیا کہ وہ کاروباری افراد کی طرح سوچیں، رہنماؤں کے طور پر کام کریں اور جدید مواصلات کے ابھرتے ہوئے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کے لیے جدت طرازی کریں۔ انھوں نے انڈیا پوسٹ کو صرف ڈاک کی ترسیل کے نظام کے طور پر نہیں بلکہ مالیاتی پاور ہاؤس اور ملک کی معیشت کے ایک اہم محرک کے طور پر دیکھنے کے لیے ذہنیت میں تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا،’’مستقبل آج سے شروع ہوتا ہے، کل سے نہیں۔‘‘

اس کانفرنس کی ایک اہم بات وزیر اعظم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان (این ایم پی) پر زور دینا تھا، جس میں دکھایا گیا تھا کہ محکمہ بنیادی ڈھانچے اور آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے کے لیے اس اقدام سے کس طرح فائدہ اٹھا رہا ہے۔ تبادلہ خیال میں پوسٹ آفس سیونگبینک (پی او ایس بی)، انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک (آئی پی پی بی) اور پوسٹل لائف انشورنس (پی ایل آئی) اور رورل پوسٹل لائف انشورنس (آر پی ایل آئی) جیسی انشورنس اسکیموں کے ذریعے مالی خدمات کا بھی احاطہ کیا گیا۔ ان خدمات نے محکمہ ڈاک کو ملک کے کونے کونے تک پہنچنے اور ڈیجیٹل انڈیا مشن میں حصہ ڈالنے میں اہم پیش رفت کرنے کے قابل بنایا ہے۔

وزیر موصوف نے اپنی تقریر کے اختتام پر افسروں پر زور دیا کہ وہ ٹیم ورک، کارکردگی اور اہداف کے تعین کی اقدار کو اپنائیں اور انڈیا پوسٹ کو عالمی سطح پر مسابقتی، قابل اعتماد اور ٹکنالوجی پر مبنی بنانے کے لیے مسلسل کوشش کریں۔ انھوں نے ڈاک سیوا، جن سیوا کے مشن پر قائم رہنے کی اہمیت کا اعادہ کیا اور بھارت پوسٹ کو ملک میں تمام مواصلاتی اور مالی خدمات کے لیے ’پہلی پسند‘ بنانے کا عہد کیا۔

آفیسرز کنکلیو 2024 نے جدت طرازی، کارکردگی اور عوامی خدمات کی عمدگی پر غیر متزلزل توجہ کے ساتھ محکمہ ڈاک کے لیے ایک تبدیلی کے مستقبل کی سمت متعین کی ہے۔ یہ کانفرنس عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی، اعتماد کو فروغ دینے اور بھارت کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے انڈیا پوسٹ کے عزم کا ثبوت ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 10609



(Release ID: 2052373) Visitor Counter : 50


Read this release in: English , Hindi