ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے ہندوستان کی پہلی فیشن کی پیشین گوئی کی پہل ’وژن نیکسٹ‘ کا آغاز کیا


فیشن انڈسٹری کو وژن نیکسٹ کے اے آئی اور ای آئی پر مبنی رجحان کی بصیرت سے فائدہ ہوگا: جناب سنگھ

Posted On: 05 SEP 2024 5:42PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے آج نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) کے ’’VisionNxt Fashion Forecasting Initiative‘‘، ایک دو لسانی ویب پورٹل اور ہندوستان کے لیے مخصوص فیشن ٹرینڈ بُک ”پریدھی 24x25“ کا آغاز کیا۔ اس تقریب میں ٹیکسٹائل اور امور خارجہ کی مرکزی وزیر مملکت جناب پبترا مارگریٹا اور ٹیکسٹائل کی سکریٹری محترمہ رچنا شاہ نے بھی شرکت کی۔

 

 

اپنے خطاب میں، جناب گری راج سنگھ نے کہا کہ وژن نیکسٹ (VisionNxt) پروجیکٹ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت اور رہنمائی میں شروع کیا گیا ہے۔ جناب گری راج سنگھ نے کہا کہ 2014 کے بعد، ہندوستان نے مقامی ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کو ترجیح دینا شروع کیا اور وژن نیکسٹ اس تبدیلی کا نتیجہ ہے۔

جناب گری راج سنگھ نے کہا کہ تیز فیشن کے اس دور میں وژن نیکسٹ پہل صحت مند عالمی مسابقت کو فروغ دے گی اور ہندوستانی ثقافت اور ڈیزائن کو عالمی سطح پر نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ فیشن انڈسٹری کو وژن نیکسٹ کی طرف سے پیش کردہ مصنوعی ذہانت (AI) اور جذباتی ذہانت (EI) پر مبنی ٹرینڈ کی بصیرت سے فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سروس ہندوستان کو عالمی فیشن کے شعبے میں ایک رہنما کے طور پر قائم کرے گی۔

 

 

سال 2017 میں گلوبل ٹیکسٹائل سمٹ میں، وزیر اعظم نے صنعت کے اسٹیک ہولڈروں کے لیے ہندوستان کے لیے مخصوص ریئل ٹائم ٹرینڈ بصیرت کی دستیابی میں فرق کو اجاگر کیا تھا۔ ٹیکنالوجی سے چلنے والے رجحان کی پیشین گوئی کے نظام کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے، ہندوستان کا مقصد ایک متحرک مکالمے میں شامل ہونا ہے۔

اس کے جواب میں ایک رجحان کی بصیرت اور پیشن گوئی کی پہل — وژن نیکسٹ کا 2018 میں این آئی ایف ٹی دہلی (تخلیقی لیب) اور این آئی ایف ٹی چنئی (بصیرت لیب) میں ٹیکسٹائل کی وزارت، حکومت ہند کے تعاون سے تصور کیا گیا اور اسے قائم کیا گیا۔ یہ مختلف رجحانات سے متعلق مشاورتی خدمات، تعلیمی کورسز، ورکشاپس وغیرہ بھی پیش کرتا ہے۔

این آئی ایف ٹی کا وژن نیکسٹ ہندوستان کی پہل ہے جو فیشن کے رجحان کی بصیرت اور پیشین گوئیاں فراہم کرنے کے لیے AI اور EI کو یکجا کرتی ہے۔ اس کا مشن جامع رجحانات اور بصیرت کو اکٹھا کرتے ہوئے ہندوستان کی مثبت تکثیریت، ثقافتی تنوع اور سماجی و اقتصادی باریکیوں کی عکاسی کرتے ہوئے جیو مخصوص رجحانات کی شناخت، نقشہ بنانا اور تجزیہ کرنا ہے۔

پیشن گوئی کے میدان میں ہندوستان کا داخلہ متعدد فوائد پیش کرتا ہے: یہ عالمی پیشن گوئی کرنے والی ایجنسیوں پر انحصار کو کم کرتا ہے، ہندوستانی فیشن صارفین کو منفرد بصیرت فراہم کرتا ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ہندوستان کی طاقت کو ٹیکسٹائل کے ساتھ مربوط کرتا ہے، اور مصنوعی اور انسانی ذہانت کو یکجا کرتا ہے۔

بنکروں، مینوفیکچرروں، خوردہ فروشوں، گھریلو کاروباریوں، گھریلو ڈیزائنر اور فیشن برانڈ کی مدد کے لیے، یہ رپورٹ VisioNxt پورٹل (www.visionxt.in) کے ذریعے ہندی اور انگریزی میں دستیاب ہے۔ یہ پہل صارفین کو اس متنوع ملک کے لیے صارفین پر مرکوز، ٹارگٹڈ کلیکشن کو ڈیزائن کرنے، تیار کرنے اور لانچ کرنے کا اختیار دیتی ہے۔

اندرون ملک تیار کردہ AI ڈیپ لرننگ ماڈل، لازمی درستگی کے ساتھ کمپیوٹیشن کے ذریعے 60 سے زیادہ ہندوستانی لباس اور 40 مغربی لباس کے زمروں کی شناخت کرتا ہے، مشین لرننگ ایپلی کیشن کی سہولت فراہم کرتا ہے جو ہندوستان میں پہلا ہے۔ اس اقدام میں 70,000 سے زیادہ بنیادی ملبوسات کی تصاویر کا ایک جامع ڈیٹاسیٹ بنانا بھی شامل ہے، جس میں 280,000+ ثانوی تصویری ڈیٹا کے ساتھ ملبوسات کی کلیدی خصوصیات، بشمول اسٹائل، رنگ، اور علاقائی لہجے کے نمونوں کی شناخت کرنا شامل ہے۔

وژن نیکسٹ ہندوستان کو عالمی سطح پر ان ممالک میں جگہ دیتا ہے جو فیشن کے رجحانات کی پیشین گوئی کرتے ہیں، بین الاقوامی رجحاناتی ایجنسیوں پر انحصار کم کرتے ہوئے ہندوستانی فیشن کے مجموے اور شناخت کی مرئیت میں اضافہ کرتے ہیں۔

********

ش ح۔ ف ش ع- م ر

U: 10598


(Release ID: 2052341) Visitor Counter : 51


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Marathi