جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس ایس ایس- این آئی بی ای کے قومی سیمینار میں  بائیو ماس سپلائی چین مینجمنٹ میں چیلنجز، مواقع  اور ترقیات کا جائزہ لیا گیا


بائیو ماس اٹھانے کے لیے مارکیٹ سے چلنے والے میکانزم کی ترقی کو آسان بنانے کے لیے مانگ کی تخلیق کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے: مشن ڈائریکٹر، سمرتھ، وزارت بجلی

جدید بایو انرجی پاتھ ویز کے ذریعے بایوماس کی صلاحیت کو بروئے کار لانے پر اجتماعی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے: ایگزیکٹو ڈائریکٹر، پنجاب اسٹیٹ کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

Posted On: 05 SEP 2024 4:34PM by PIB Delhi

بایوماس سپلائی چین مینجمنٹ: چیلنجز، مواقع اور ترقیات پر ایک روزہ ‘‘قومی سیمینار’’ کا انعقاد آج 5 ستمبر 2024 کو چنڈی گڑھ کے ایم جی ایس آئی پی اے کمپلیکس میں کیا گیا ہے، تاکہ  ملک میں بائیو ماس  سپلائی چینز (بی ایس سی) کے موثر انتظام سے متعلق چیلنجوں اور مواقع کو سمجھا جاسکے اور  ان سے نمٹنا جاسکے۔ اس  سیمینار کا اہتمام سردار سورن سنگھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بائیو انرجی ٹیکنالوجی (ایس ایس ایس- این آئی بی ای)، کپورتھلہ نے کیا ہے، جو کہ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت، حکومت ہند کا ایک خود مختار ادارہ ہے۔ سیمینار میں تعاون اور علم کے تبادلے کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی تاکہ سرمایہ کاری کم لاگت والی  اور موثر بایوماس سپلائی چینز کی ترقی کو آسان بنایا جا سکے جس سے ہندوستان کی سرکلر بایو اکانومی میں منتقلی میں مدد مل سکے۔ اس نے بایوماس سپلائی چین کے انتظام میں بصیرت، تجربات اور بہترین طریقوں کو شیئر کرنے کے لیے سرکاری افسران، صنعت کے نمائندوں، کاروباری افراد، پالیسی سازوں اور محققین کو یکجا کیا۔ اس  سیمینار کا مقصد ملک میں بایو انرجی پروگراموں کی کامیابی کے لیے موثر بایوماس سپلائی چینز کی ضرورت اور خاص موزونیت کو اجاگر کرنا ہے۔

تقریب کا افتتاح مہمان خصوصی اور مشن ڈائریکٹر، سمرتھ (تھرمل پاور پلانٹس میں زرعی باقیات کے استعمال پر پائیدار زرعی مشن)، بجلی کی وزارت، حکومت ہند، جناب ستیش اپادھیائے ،مہمان خصوصی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر، پنجاب اسٹیٹ کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (پی ایس سی ایس ٹی)، حکومت پنجاب، جناب پریت پال سنگھ اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر  جی سریدھر، ایس ایس ایس- این آئی بی ای  نے کیا۔

ڈائرکٹر جنرل، ایم جی ایس آئی پی اے، جناب انیرودھ تیواری نے، پرالی کے انتظام کی پالیسیوں اور طریقوں میں اپنے وسیع تجربے کے ساتھ، اس تقریب کو خوش آمدید کہا اور شرکاء کے ساتھ اپنی قیمتی بصیرت کا اشتراک کیا۔

‘‘ڈیمانڈ سائیڈ سے بایو ماس سپلائی چین مینجمنٹ کو دیکھنے کی ضرورت ہے’’

اپنی گفتگو میں، مہمان خصوصی اور مشن ڈائریکٹر سمرتھ، جناب ستیش اپادھیائے نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سپلائی چین مینجمنٹ کو ڈیمانڈ  سائیڈ سے دیکھنے کی ضرورت ہے اور انہوں نے بایو ماس کے حصول کے لیے  مارکیٹ سے چلنے والے  میکانزم کی ترقی کے لیے مانگ کی تخلیق کو بڑھانے کی اہمیت پر بات کی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بایو ماس کا استعمال  ہمارے ملک کے لیے ماحولیات اور سماجی اعتبار سے فائدے مند ہوگا۔ انہوں نے شرکا کو بایو ماس کو-فائرنگ کے لیے سمرتھ مشن کے کامیاب کام کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ یہ کیسے بجلی کی پیداوار میں بایوماس کے استعمال کو بڑھا رہا ہے۔

‘‘بایو ماس کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے جدید بایو انرجی پاتھ ویز استعمال کرنے کی ضرورت ہے’’

مہمان اعزازی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر، پی ایس سی ایس ٹی ، جناب پریت پال سنگھ نے بتایا کہ بایو ماس کو ذخیرہ کرنے کے لیے جگہ کی دستیابی، صنعت کو فراہمی اور رساو کا انتظام کچھ چیلنجز ہیں جن سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں بایوماس کی صلاحیت کو بروئے کار لانے اور اسے ضائع کرنے کے بجائے جدید بایو انرجی کے ذریعے استعمال کرنے پر اجتماعی طور پر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بایو ماس کو کم سے کم قیمت پر دستیاب کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ یہ صنعت کے لیے معاشی طور پر قابل عمل ہو۔

‘‘سپلائی چین مینجمنٹ بایو انرجی پروگراموں کی کامیابی کے لیے اہم ہے’’

ڈائریکٹر جنرل، ایس ایس ایس- این آئی بی ای ، ڈاکٹر جی شری دھر نے ملک میں بایوماس سپلائی چینز کی موزونیت اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے شرکاء کو اس شعبے کی ترقی کے لیے بایو انرجی کے شعبے میں ایس ایس ایس- این آئی بی ای کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک میں بایو انرجی پروگراموں کے کامیاب نفاذ کے لیے سپلائی چین کا انتظام کس طرح اہم ہے۔

پی ایس سی ایس ٹی کے جناب مگن بیر سنگھ نے ریاست پنجاب میں دھان کے چیلنج پر ایک تقریر کی۔ انہوں نے پی ایس سی ایس ٹی کی سرگرمیوں، پنجاب میں دھان کے استعمال کے موجودہ راستے، اس کے استعمال میں درپیش چیلنجز اور اسے بطور وسائل استعمال کرنے کے مواقع پر روشنی ڈالی۔

پورے دن چلنے والے اس  سیمینار میں ملک میں بایوماس سپلائی چینز کے موثر انتظام سے وابستہ چیلنجوں اور مواقع کے مختلف پہلوؤں کو تلاش کرنے کے سیشن ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001L255.jpg

ایس ایس ایس- این آئی بی ای کے بارے میں

سردار سورن سنگھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بایو انرجی (ایس ایس ایس- این آئی بی ای) نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کا ایک خود مختار ادارہ ہے۔ انسٹی ٹیوٹ ایک آر اینڈ ڈی انسٹی ٹیوٹ ہے جس کے پاس بایو انرجی پر توجہ مرکوز کرنے اور جدید ٹیکنالوجیز تیار کرنے کا مینڈیٹ ہے۔

پریس ریلیز کا مزید تفصیلی ورژن یہاں دیکھا جاسکتا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 10594


(Release ID: 2052292) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada