کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گوئل نے 2034 تک 500 ملین ٹن گھریلو اسٹیل کے پروڈکشن کا ہدف مقرر کیا
پروڈکشن کو بہتر بنانے، کچرے کو کم کرنے اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اے آئی کا استعمال کریں: جناب گوئل
جناب گوئل نے صنعت سے اپیل کی کہ وہ کم اخراج، اعلی پیداواری صلاحیت اور اعلیٰ معیار کے لئے نئے اور بہتر طریقے تلاش کریں
جناب گوئل نے ہندوستانی اسٹیل کو ’میڈ ان انڈیا‘ پروڈکٹ کے طور پر برانڈ کرنے کے لیے صنعت کی ستائش کی، جوکہ ہماری بڑھتی ہوئی آتم نربھرتا کا اشارہ ہے
Posted On:
05 SEP 2024 3:14PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی میں آئی ایس اے اسٹیل کانکلیو کے 5ویں ایڈیشن میں اپنے خطاب کے دوران 2034 تک 500 ملین ٹن اسٹیل کے پروڈکشن کا ہدف مقرر کیا۔ انہوں نے صنعتی لیڈروں سے اپیل کی کہ وہ ڈی کاربونائزیشن کے ذریعے معیاری معیشت پر توجہ مرکوز کریں کیونکہ سبز اسٹیل کی زیادہ مانگ ہوگی۔
مرکزی وزیر نے گھریلو اسٹیل صنعت کے لیے مزید تین تجاویز پیش کیں۔ سب سے پہلے، انہوں نے صنعت سے کہا کہ وہ کم اخراج، اعلی پیداواری صلاحیت اور اعلیٰ معیار کے لئےنئے اور بہتر طریقے تلاش کریں تاکہ ہندوستان کو دنیا میں ایک بے جوڑ اسٹیل مینوفیکچرر بنایا جا سکے۔ دوسرا، انہوں نے صنعت پر زور دیا کہ وہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو پروڈکشن کو بہتر بنانے، کچرے کو کم کرنے اور ویلیو چین میں کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کرے۔ تیسرا، وزیر موصوف نے صنعت سے اپیل کی کہ وہ ملکی پروڈکشن کے لیے دیسی مشینری کو مربوط کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہندوستان کی دہائی ہے جس میں ہندوستانی صنعتوں کے مختلف شعبوں کے درمیان اختراع، شمولیت، اشراک اور تعاون کا مظاہرہ کیا جائے تاکہ وکست بھارت کے وژن کو پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے ہندوستانی اسٹیل کو ‘میڈ ان انڈیا’ پروڈکٹ کے طور پر برانڈ کرنے کے لیے اسٹیل انڈسٹری کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری بڑھتی ہوئی آتم نربھر تا کا ایک اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اسٹیل بنایا اور استعمال کیا جاتا ہے جو ہمارے قوم پرست جذبے کا عکاس ہے۔
جناب گوئل نے زور دے کر کہا کہ گھریلو صنعت کو برابری کا میدان دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کاربن بارڈر ایڈجسٹمنٹ میکانزم (سی بی اے ایم) سے متعلق اسٹیل انڈسٹری کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت میں اس شعبے میں پائیدار مینوفیکچرنگ کو فروغ دے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کر رہی ہے اور صنعت کو کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور ہندوستان میں اعلیٰ معیار اور پیداواری صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے ہوں گے۔ جناب گوئل نے متعلقین کو یقین دلایا کہ حکومت صنعت کے مفادات کے تحفظ کے لیے پوری طرح پابند ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U- 10587
(Release ID: 2052237)
Visitor Counter : 48