الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

الیکٹر انکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری نے پروڈکٹ انوویشن، ڈیولپمنٹ اور گروتھ (سمردھ) کے الیکٹر انکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے اسٹارٹ اپ ایکسلریٹرز کے دوسرے گروپ کا آغاز کیا


ممکنہ ایکسلریٹر کے ذریعے 125 اسٹارٹ اپس کو منتخب کیا جائے گا اور ان کی مدد کی جائے گی؛ ا ن کو فنڈنگ  کی مدد اور رہنمائی فراہم کی جائے

Posted On: 05 SEP 2024 2:04PM by PIB Delhi

الیکٹر انکس اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی کی وزارت سافٹ ویئر مصنوعات پر قومی پالیسی (این پی ایس پی)- 2019 کے تحت ہندوستان کی سافٹ ویئر مصنوعات کی صنعت کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے۔ ہندوستانی سافٹ ویئر پروڈکٹ انڈسٹری بشمول اسٹارٹ اپس کو مختلف پروگراموں جیسے سینٹر آف ایکسیلنس ، تکنیکی انکیوبیشن اینڈ ڈیولپمنٹ آف انٹرپرینیور (ٹائڈ) پروگرام، نیکسٹ جنریشن انکیوبیشن اسکیم (این جی آئی ایس)، آئی سی ٹی گرینڈ چیلنجز، جین نیکسٹ سپورٹ فار انوویٹیو اسٹارٹ اپس (جینیسس)  وغیرہ کے ذریعے مدد فراہم کی جارہی ہے۔

سمردھ کے بارے میں: ہندوستانی سافٹ ویئر اسٹارٹ اپ کو تقویت دینا

سمردھ سافٹ ویئر پروڈکٹس - 2019 پر قومی پالیسی کے تحت اسٹارٹ اپس میں تیزی لانے کے لیے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے۔ اگست 2021 میں شروع کیے گئے سمردھ پروگرام کا مقصد 4 سال کی مدت میں 99 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ 300 سافٹ ویئر پروڈکٹ اسٹارٹ اپس کی مدد کرنا ہے۔ سمردھ کو پورے ہندوستان میں ممکنہ اور قائم کیے گئے ایکسلریٹروں کے ذریعے لاگو کیا جا رہا ہے جو کہ مصنوعات کو مارکیٹ میں موزوں  بنانے، کاروباری منصوبہ، سرمایہ کاروں سے جڑنے اور اسٹارٹ اپس کو بین الاقوامی توسیع کے علاوہ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے ذریعے 40 لاکھ  روپے تک کی مماثل فنڈنگ ​​جیسی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ اس اسکیم کو الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے اسٹار اپ ہب (ایم ایس ایچ) ، ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن (ڈی آئی سی) کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔

سمردھ کے لیے متنوع ایکسلریٹر نیٹ ورک

اس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، دوسرے گروپ سمردھ کا آغاز گزشتہ روز (4 ستمبر، 2024) الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت  کے سکریٹری جناب ایس کرشنن نے  کیا تھا۔ یہ حکومت ہند کے 100 دن کے ایجنڈے کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد  ممکنہ ایکسلریٹرز  کے ذریعے 125 اسٹارٹ اپس کو منتخب کرنا  اور ان کی مدد کرنا ہے  تاکہ 300 اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے کے ہدف کو حاصل کیا جاسکے۔ اس سلسلے میں دلچسپی رکھنے والے ایکسلریٹر سمردھ کے دوسرے گروپ کے لیے  درج ذیل لنک پر درخواست دے سکتے ہیں:

https://msh.meity.gov.in/schemes/samridh

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018BXT.jpg

سمردھ کے پہلے گروپ میں، 12 ریاستوں سے 22 ایکسلریٹروں کو تجاویز کے لیے کھلی کال کے ذریعے منتخب کیا گیا۔ ایکسلریٹر  کی  فہرست میں حکومت کے تعاون سے چلنے والے ادارے، تعلیمی ادارے، نجی شعبے اور ابتدائی مرحلے کے اسٹارٹ اپ فنڈنگ ​​پلیٹ فارمز شامل ہیں۔ اس کے بعد ان میں سےہرایک ایکسلریٹر  ہیلتھ ٹیک، ایڈ ٹیک، ایگری ٹیک، کنزیومر ٹیک، فن ٹیک، سافٹ ویئر بطور سروس (ایس اے اے ایس) اور ملٹی لیول اسکریننگ عمل کے ذریعے پائیداری کے فوکسڈ شعبوں میں 5-10 اسٹارٹ اپس کا انتخاب کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-10578


(Release ID: 2052203) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Hindi , Tamil