اسٹیل کی وزارت

رکاوٹوں کو ختم کرنا: آر آئی این ایل کی ڈاکٹر دساری رادھیکا نے انڈین اسٹیل ایسوسی ایشن (آئی ایس اے) اسٹیل کانکلیو 2024 میں باوقار ’صنفی تنوع‘ نیشنل ایوارڈ حاصل کیا

Posted On: 04 SEP 2024 7:10PM by PIB Delhi

آج نئی دہلی میں منعقدہ انڈین اسٹیل کانکلیو 2024 میں، انڈین اسٹیل ایسوسی ایشن (آئی ایس اے) نے وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کے کارپوریٹ ادارے آر آئی این ایل کی ڈی جی ایم (ایچ آر) ڈاکٹر دساری رادھیکا کو ان کی بہترین خدمت کے مظاہرے کے لیے باوقار ’صنفی تنوع ایوارڈ‘ پیش کیا۔ یہ ایوارڈ جناب ناگیندر ناتھ سنہا، سابق سکریٹری، وزارت اسٹیل، حکومت ہند نے اسٹیل کی صنعت سے تعلق رکھنے والے کئی نامور شخصیات کی موجودگی میں پیش کیا۔

 

Dr Dasari Radhika, DGM(HR), RINL receiving the Gender Diversity National award from Sri Nagendra Nath Sinha, IAS(Retired),former secretary, Ministry of Steel at Delhi today.jpg

 

جناب اتل بھٹ، سی ایم ڈی آر آئی این ایل نے ڈاکٹر دساری رادھیکا کو انتہائی باوقار ’صنفی تنوع‘ ایوارڈ سے نوازے جانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ”یہ واقعی آر آئی این ایل کے لیے ایک بہت بڑا فخر کا لمحہ ہے“۔

آر آئی این ایل میں بطور ڈی جی ایم (ایچ آر) کام کرنے والی ڈاکٹر دساری رادھیکا ایک تجربہ کار ایچ آر پروفیشنل ہیں اور انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں قابل ذکر لچک اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایک ایسے دور میں، جب اسٹیل کی صنعت خواتین کے لیے پسندیدہ انتخاب نہیں تھی، ڈاکٹر ڈی رادھیکا نے بے خوف ہو کر مردوں کے زیر تسلط میدان میں قدم رکھا، مسلسل مشکلات پر قابو پاتے ہوئے اور راستے میں آنے والی تمام صنفی رکاوٹوں کو توڑ دیا۔

ڈاکٹر دساری رادھیکا کا راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ (آر آئی این ایل) میں 28 سالہ شاندار کیریئر اسٹیل انڈسٹری میں قیادت اور لچک کی مثال دیتا ہے۔ اہم زون کی نگرانی کرنے والی ڈپٹی جنرل منیجر (ایچ آر) کے طور پر، انہوں نے چیلنجنگ ماحول میں ایچ آر پریکٹس کو آگے بڑھایا ہے، اور وہ اپنی بہت سی پوسٹنگ میں پہلی خاتون ایچ آر انچارج بن گئی ہیں۔ کام کی جگہ پر مثبت ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ڈاکٹر رادھیکا داساری کی وابستگی ان کے اولین اقدامات جیسے ملازمین کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے، شاپ فلور کی باقاعدہ میٹنگ اور نفسیاتی مشاورت میں ان کی کوششوں سے ظاہر ہوتی ہے، جو کہ نفسیات میں ان کی ماسٹر ڈگری اور "ورک-لائف بیلنس" پر پی ایچ ڈی کی تحقیق سے متاثر ہے۔

انڈین اسٹیل ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر دساری رادھیکا کو ان کے مثالی سفر اور ایک جامع ثقافت کی تشکیل کرنے، اپنائیت کے احساس کو فروغ دینے اور مساوات اور انصاف کو فروغ دینے کی کوششوں اور خاص طور سے وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کے چیلنج بھرے ماحول میں ڈٹے رہ کر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے اعتراف میں ’صنفی تنوع‘ ایوارڈ پیش کیا ہے۔

*************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ر

U: 10555



(Release ID: 2051927) Visitor Counter : 26


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Punjabi