وزارت دفاع
آندھرا پردیش میں بھارتی بحریہ کی سیلاب راحت رسانی کی کوششوں کے بارے میں اپ ڈیٹ
Posted On:
04 SEP 2024 5:37PM by PIB Delhi
آندھرا پردیش کے ساحلی اضلاع میں موسلادھار بارش اور اس کے نتیجے میں رونما ہونے والی سیلاب کی صورتحال کے ردعمل میں، بھارتی بحریہ کے اثاثے مشرقی بحری کمان کے تحت جاری راحتی کوششوں میں ریاستی انتظامیہ اور این ڈی آر ایف کو تعاون فراہم کرنے کے لیے فعال طورپر تعینات کیے جا چکے ہیں۔ بحریہ اپنے آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کے تحت فضائی اثاثوں کا استعمال کرتے ہوئے سیلاب میں پھنسے لوگوں کے انخلاء اور کھانے کے پیکٹس گرانے کے مشن میں مصروف ہے۔
بھارتی بحریہ کے ہیلی کاپٹرس فی الحال سیلاب راحت رسانی کی کوششوں کے لیے تعینات ہیں، جس کے تحت 1820 کلو گرام کے بقدر کھانے کے پیکٹ اور 22 کلوگرام کے بقدر ادویہ ہوائی جہاز سے متاثرہ اہلکاروں کے لیے گرائی گئی ہیں۔
راحتی آپریشنوں کو مزید تعاون فراہم کرنے کے لیے سیلاب راحت رساں ٹیموں (ایف آر ٹی) کو متاثرہ علاقوں میں راحتی سازو سامان اور خوردنی اشیاء تقسیم کرنے کی غرض سے این ٹی آر ضلع میں واقع اجیت سنگھ نگر میں تعینات کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹیمیں جیمنی کشتیوں کے ذریعہ قابل رسائی علاقوں سے اہلکاروں کے انخلاء کے لیے بھی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔
علاوہ ازیں، جاری راحتی کوششوں کے دوران طیاروں کے بلارکاوٹ آپریشنوں کو یقینی بنانے کے لیے وجے واڑا ہوائی اڈے پر تکنیکی ٹیمیں تعینات ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:10545
(Release ID: 2051873)
Visitor Counter : 23