وزارت آیوش
پی سی آئی ایم اینڈ ایچ نے اہم آئی ایس او/ایس او آئی ایم ایس سرٹیفیکیشنز حاصل کیے ہیں جو آیوش شعبے کے لیے ایک سنگ میل ہے
Posted On:
04 SEP 2024 3:47PM by PIB Delhi
آیوش کی وزارت کے زیراہتمام فارماکوپیا کمیشن برائے انڈین میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی (پی سی آئی ایم اینڈ ایچ) نے بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) انٹیگریٹڈ مینجمنٹ سسٹم (آئی ایم ایس) سرٹیفیکیشن حاصل کر لیا ہے۔ یہ کامیابی آیوش سیکٹر کے لیے ایک اہم پیشرفت کی نشاندہی کرتی ہے، جس سے ہندوستانی طب اور ہومیوپیتھی میں عالمی سطح پر بہتر شناخت کی راہ ہموار ہوتی ہے اور بہترین کارکردگی کا ایک نیا معیار قائم ہوتا ہے۔
پی سی آئی ایم اینڈ ایچ کو کوالٹی مینجمنٹ سسٹم (کیو ایم ایس) کے لیے آئی ایس/آئی ایس او 9001:2015، انوائرمینٹل مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کے لیے آئی ایس/آئی ایس او 14001:2015 اور پیشہ ورانہ ہیلتھ اینڈ سیفٹی مینجمنٹ سسٹم (او ایچ ایس ایم ایس) کے لیے آئی ایس/آئی ایس او 45001:2018 سے نوازا گیا ہے۔
یہ کامیابیاں پی سی آئی ایم اینڈ ایچ ، ماحولیاتی ذمہ داری، اور کام کی جگہ کی حفاظت کے عالمی معیارات کو برقرار رکھنے کے عزم کی تصدیق کرتی ہیں۔ سرٹیفیکیشن نہ صرف پی سی آئی ایم اینڈ ایچ کی آپریشنل کارکردگی کو بڑھاتے ہیں بلکہ آیوروید، سدھا، یونانی اور ہومیو پیتھی میں اعلیٰ معیارات کو فروغ دینے کے لیے آیوش کی وزارت کے مشن کی بھی حمایت کرتے ہیں۔
پی سی آئی ایم اینڈ ایچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رمن موہن سنگھ نے کہا، "یہ سرٹیفیکیشن سسٹم پی سی آئی ایم اینڈ ایچ کو آپریشنل کارکردگی بڑھانے میں مدد دے گا اور عالمی معیار کے معیارات کو پورا کرنے میں بھی مدد کرے گا۔ پی سی آئی ایم اینڈ ایچ فارماکوپیا کی شکل میں آیوروید، سدھا، یونانی اور ہومیوپیتھی ادویات کے معیار ی معیارات تیار کر رہا ہے۔ آئی ایم ایس سرٹیفیکیشن سسٹم پی سی آئی ایم اینڈ ایچ کی طرف سے اے ایس یو اینڈ ایچ ادویات کے لیے تیار کردہ فارماکوپیا معیارات کی بین الاقوامی قبولیت کو یقینی بنانے میں مدد کرے گا۔
یہ سرٹیفیکیشنز، جو بی آئی ایس کے ذریعے عطا کیے گئے ہیں، بین الاقوامی معیارات پر عمل پیرا ہونے کے لیے پی سی آئی ایم اینڈ ایچ کی لگن کی عکاسی کرتے ہیں۔ کوالٹی مینجمنٹ سسٹم سرٹیفیکیشن پی سی آئی ایم اینڈ ایچ کی صارفین کی توقعات کو مسلسل پورا کرنے کی صلاحیت اور آگے بڑھ جانے کی تصدیق کرتا ہے۔ ماحولیاتی انتظام کے نظام کا سرٹیفیکیشن اس کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے اور پائیدار طریقوں کو فروغ دینے کے لیے تنظیم کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ پیشہ ورانہ ہیلتھ اینڈ سیفٹی مینجمنٹ سسٹم سرٹیفیکیشن ایک محفوظ اور صحت مند کام کے ماحول کو برقرار رکھنے میں پی سی آئی ایم اینڈ ایچ کے فعال اقدامات کو ظاہر کرتا ہے۔
فارماکوپیا کمیشن برائے انڈین میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی (پی سی آئی ایم اینڈ ایچ) کے بارے میں:
پی سی آئی ایم اینڈ ایچ ایک سرکردہ ادارہ ہے جو ہندوستانی ادویات اور ہومیو پیتھی کے معیارات قائم کرنے اور برقرار رکھنے کے لیے وقف ہے۔ اس کا مشن جامع معیارات اور رہنما خطوط کے ذریعے ادویات کے اعلیٰ ترین معیار، حفاظت اور افادیت کو یقینی بنانا ہے۔
************
ش ح۔ ا ک ۔ م ص
(U: 10535 )
(Release ID: 2051797)
Visitor Counter : 45