کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

اپیڈا‘میک اِن انڈیا’ پہل کے ایک حصے کے طور پر الکحل والے مشروبات کی برآمدات کو فروغ دے گی


اس زمرے میں برآمدات  ایک بلین ڈالر کی برآمدی آمدنی کو عبور کریں گی

Posted On: 04 SEP 2024 4:09PM by PIB Delhi

ہندوستانی شراب کی عالمی مانگ بڑھ رہی ہے، جو ترقی کا موقع فراہم کر رہی ہے۔ ایگریکلچرل اینڈ پروسیسڈ فوڈ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اپیڈا)اگلے چند سالوں میں ایک بلین ڈالر کی برآمدی آمدنی کے ہدف کے ساتھ عالمی سطح پر ہندوستانی الکحل والے اور غیر الکحل والے دونوں مشروبات کو فروغ دینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اپیڈا‘میک اِن انڈیا’ اقدام کے ایک حصے کے طور پر  اہم بیرونی ممالک کو ہندوستانی شراب کی برآمدات کو بڑھانے کا ہدف بنا رہی ہے۔ الکحل والے مشروبات کی برآمدات میں ہندوستان اس وقت دنیا میں 40 ویں نمبر پر ہے۔

ہندوستانی شراب کے لیے ایک تاریخی اقدام کے طور پر گوداون سنگل مالٹ وہسکی برطانیہ میں راجستھان، ہندوستان میں بنی ایک آرٹیسنل سنگل مالٹ وہسکی کے طور پر شروع ہونے والی ہے۔

گوداون کی پہلی کھیپ کو مشترکہ طور پر  ہندوستان کی کامرس و صنعت کی  وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب راجیش اگروال اور ڈیاجیو پی ایل سی کی چیف ایگزیکٹو محترمہ ڈیبرا کریو، اپیڈا کے چیئرمین جناب ابھیشیک دیو اور ڈیا جیو انڈیا کی ایم ڈی  اور سی ای او محترمہ حنا ناگراجن نے دیگر سینئر نمائندوں کے ساتھ برطانیہ کے لیے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

گوداون سنگل مالٹ وہسکی نے مارچ 2024 میں اپیڈا کے دائرہ کار میں انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ڈرنکس ایونٹ (آئی ایف ای) لندن میں شرکت کی تھی اور گوداون کی پروموشنز کی تھیں۔ اس نے برطانیہ میں گوداون کو شروع کرنے اور برطانیہ کو برآمدات شروع کرنے کے پیش خیمہ کے طور پر کام کیا۔

یہ اقدام الور خطے کے کسانوں کی مدد کرے گا۔ گوداون کی پیداوار میں استعمال ہونے والی چھ قطار والی جو کو مقامی طور پر خریدا گیا ہے، جس سے مقامی کسانوں کی زرعی آمدنی کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

*************

(ش ح ۔ ا گ ۔ن ع(

U.No 10537




(Release ID: 2051794) Visitor Counter : 38