وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وائس ایڈمرل ونیت میکارتھی  نے کنٹرولر پرسنل سروسزکے طور پر  اے وی ایس ایم کا چارج سنبھال لیا ہے

Posted On: 03 SEP 2024 5:00PM by PIB Delhi

وائس ایڈمرل ونیت  میکارتھی  نے تین ستمبر 2024 کو  کنٹرولر پرسنل سروسز (سی پی ایس) کے طور پر  اے وی ایس ایم کا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔ یکم جولائی 1989 کو ہندوستانی بحریہ میں فلیگ آفیسر کے عہدے پر تعینات کئے گئے تھے اور وہ ویلنگٹن کے ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج، اور نئی دہلی کے  نیشنل ڈیفنس کالج سے  گریجویٹ ہیں۔

انہوں نے فلیگ  آفیسر کے طور پر  بحریہ اور ساحل دونوں میں متعدد عہدوں پر کام کیا ہے ۔وہ گنری اور میزائل'کے ماہر ہیں، انھوں نے آئی این ایس دہلی کے کمیشننگ عملے کے طور پر خدمات انجام دیں اور فرنٹ لائن گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر پر اپنے تمام ماہرانہ کام انجام دیے۔ انہوں نے سیورڈ ڈیفنس پٹرول ویسل، گائیڈڈ میزائل ویسل اور لینڈنگ پلیٹ فارم ڈاک آئی این ایس جلشوا کے ایگزیکٹو آفیسر کے طور پربھی کام کیا۔ انھوں نے آبدوز شکن  گشتی سمندری   آئی این ایس اجے، گائیڈڈ میزائل کارویٹ آئی این ایس خنجر اور گائیڈڈ میزائل فریگیٹ آئی این ایس شیوالک کی کمانڈنگ  کی ہے۔

ان کے اسٹاف کی اسائنمنٹس میں نیول اکیڈمی میں ٹریننگ کمانڈر، اور مشرقی بحریائی کمان کے صدر دفتر میں میں کمانڈ پلانز آفیسر شامل ہیں۔ انہوں نے سری لنکا کے بحریہ اور میری ٹائم اکیڈمی ڈائرکٹنگ اسٹاف کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں اور وہ  جمہوریہ سنگاپور میں جمہوریہ فلپائن کے ساتھ ایکریڈیٹیشن کے ساتھ ہندوستان کے دفاعی مشیر تھے ۔ وہ 2018 سے 2020 تک کموڈور (بحری منصوبہ بندی) تھے، جہاں ان کی ذمہ داری میں ہندوستانی بحریہ ، مالیاتی اور حصول کے منصوبوں کی تشکیل شامل تھی۔

فروری 2020 میں فلیگ رینک پر ترقی پانے کے بعد، انہوں نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹاف (اسٹاف کی ضروریات) کا عہدہ سنبھالا، جہاں انھوں نےصلاحیتوں کی ترقی اور ہندوستانی بحریہ کی جنگی حکمت عملی  تیار کرنے کی  ذمہ داری انجام دی۔ فلیگ آفیسر کمانڈنگ  مغربی بیڑے  کے طور پر، انہوں نے ‘ آرڈننس آن ٹارگیٹ’ پر بھرپور توجہ کے ساتھ آپریشنز کی تیز رفتاری اور امید افزا تیاری کو یقینی بنایا۔ کنٹرولر پرسنل سروسز (سی پی ایس ) کا چارج سنبھالنے سے قبل وہ انڈین نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ تھے۔

فلیگ آفیسر کی شادی محترمہ  چاند میکارتھی سے ہوئی ہے اور ان کی ایک بیٹی ہے،جن کا نام ماہیکا ہے  جو  پیشے سے ممبئی میں ایک ملٹی نیشنل ایجنسی کے ساتھ برانڈ کی پالیسی ساز ہیں۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/CPSOfficialPhotographB9BT.jpeg

 

***********

ش ح۔ ش آ

 (U:10524)

 


(Release ID: 2051704) Visitor Counter : 52
Read this release in: English , Hindi