وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

نوجوانوں میں تحریک پیدا کرنے اور عام شہری اور فوج کے درمیان رابطہ مضبوط کرنے کی غرض سے رانچی میں ‘‘سشکت سینا، سمردھ بھارت’’ کے نام سے ایک نمائش کا انعقاد کیا جائے گا

प्रविष्टि तिथि: 04 SEP 2024 12:46PM by PIB Delhi

سماج اور مسلح فوج کے درمیان رابطے کومضبوط کرنے اورملک کی تعمیر کے لئے نوجوانوں میں تحریک پیدا کرنے کی غرض سے رانچی کے  مراد آبادی میدان میں چھے سے آٹھ ستمبر2024 کے درمیان ایک نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔‘‘سشکت سینا، سمروھ بھارت’’ اس نمائش کا عنوان ہوگا۔ دفاع کے وزیرمملکت سنجے سیٹھ اس نمائش کا افتتاح کریں گے۔ جس میں سماج اورفوج کی نامور شخصیات شرکت کریں گی۔ اس نمائش میں سب ہی لوگ شرکت کرسکتے ہیں۔ اس کے ذریعے لوگوں کومسلح فوج کے بارے میں جاننے اور فوجیوں سے بات چیت کرنے کا مو قع ملے گا۔

 اس نمائش میں ہتھیار اورمشینری، ایئر شو، خطرناک موٹر سائیکل شو، کتو کا شو  اور گرم ہوا کے غباروں کا شو دکھایا جائے گا۔ اس نمائش میں موسیقی  اور ثقافتی پروگرامز بھی ہوں گے جیسے مختلف فوجی بینڈزکالیری پیتو،ملکھمب،بھنگڑا اور دیگر مارشل آرٹس کے پروگرامز پیش کئے جائیں گے جس کے ذریعے ملک کے گونا گونی ورثے کی نمائش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ تحریکی اور لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے  اسٹالز لگائے جائیں گے۔جس  میں نوجوانوں کو فوج کی زندگی اور اس میں شامل ہونے کے بارے میں معلومات مہیا کرائی جائے گی۔

********

ش ح۔م ع ۔ رض

U:10523


(रिलीज़ आईडी: 2051694) आगंतुक पटल : 62
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Hindi_MP , Marathi , Tamil