نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یوگیش کتھونیا نے پیرس 2024 پیرا المپکس میں چاندی کا  تمغہ جیتا


ٹوکیو 2020 کے بعد کتھونیا نےمسلسل دوسری بار تمغہ حاصل کیا ہے  

Posted On: 03 SEP 2024 10:22PM by PIB Delhi

تعارف

یوگیش کتھونیا پیرس 2024 پیرا اولمپکس میں مردوں کے پیرا ڈسکس تھرو ایف 56 زمرے میں چاندی کا تمغہ جیت کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیاجہاں  کھلاڑی  اعضاء کی کمزوری ، ٹانگوں کی لمبائی میں فرق،  پٹھوں کی طاقت میں کمی ، محدود  نقل و حرکت کی  وجہ سے  وہیل چیئر یا تھرو ئنگ  چیئر پر  مقابلہ کرتے ہیں ۔ 27 سالہ  یوگیش نے  اپنی پہلی کوشش میں   غیر معمولی  صلاحیت اور فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42.22 میٹر کا  تھرو کیا ۔ جو ان کی  سیزن کی بہترین  کوشش رہی ۔  اس سے پہلے ٹوکیو پیرا المپکس میں 2020  میں چاندی کا تمغہ  اپنے نام کیا تھا۔ اس طرح انہوں نے لگاتار   دوسرے پیرا اولمپکس کھیل میں  چاندی کا تمغہ جیت کر بڑا مقام حاصل کیا ہے۔  عالمی فارم پر مسلسل  اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوگیش نے پیرس میں  پیرا ڈسکس تھرو میں  شاندار مظاہرہ کرکے ایک اہم دعوے دار کے طور پر خود کو ثابت کیا ہے۔

Image

چیلنجز سے فتح تک کا سفر

3 مارچ 1997 کو پیدا ہوئے یوگیش کتھونیا،ہریانہ کے بہادر گڑھ، کے رہنے والے ہے ان کی والدہ ، مینا دیوی، ایک  خاتون خانہ ہیں، جب کہ ان کے والد  گیان چند کتھونیا، ہندوستانی فوج میں ایک سپاہی ہیں ۔ 9 سال کی عمر میں، یوگیش کو گیلن- برے سینڈروم کا پتہ چلا، یہ  ایک ایسی حالت تھی  جس نے ان کی نقل و حرکت کو نمایاں طور پر متاثر کیا۔ اس مشکل وقت  میں  انہیں  ان کی والدہ سے حوصلہ ملا،  جنہوں نے فزیو تھراپی کی تکنیکیں سیکھائیں۔ 12 سال کی عمر تک، یوگیش نے دوبارہ چلنے کے لیے پٹھوں کی طاقت میں دوبارہ   اضافہ کرلیا تھا۔

 انہوں نے اپنی تعلیم چندی گڑھ کے انڈین آرمی پبلک اسکول میں حاصل کی، جہاں ان کے والد چاندی مندر چھاؤنی میں تعینات تھے۔ بعد میں، یوگیش نے دہلی کے کروڑی  مل کالج میں تعلیم حاصل کی، انہوں نے  کامرس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔  اپنے کالج کے زمانے میں انہیں  پیرا کھلیوں کے بارے میں پتہ چلا جس کا سہرا اسٹوڈینٹس سچن یادو کو جاتا ہے جنہوں نے پیرا ایتھلیٹس کی ویڈیوز سے انہیں متاثر کیا۔

 سال 2016 میں یوگیش نے پیرا اسپورٹس میں اپنا سفر شروع کیا۔ ان کی لگن نے جلد ہی رنگ دکھانا شروع کردیا ۔ اور انہوں نے اس میدان میں اپنی پہچان بنائی ۔ برلن میں 2018 ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس یورپی چیمپئن شپ میں، انہوں  نے 45.18 میٹر کے ڈسک تھرو کے ساتھ عالمی ریکارڈ  بنایا ۔ ٹوکیو 2020 پیرا اولمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو ایف 56 مقابلے میں  چاندی کے تمغے کے ساتھ ان کی شاندار کارکردگی جاری رہی، جہاں  انہوں نے 44.38 میٹر پھینکا۔

یوگیش کی کامیابیوں کو بڑے پیمانے پر پہچان ملی ، انہوں نے نومبر 2021 میں اس وقت کے صدر جمہوریہ  رام ناتھ کووند سے باوقار ارجن ایوارڈ حاصل کیا۔ پیرس 2024 پیرالمپکس، ورلڈ چیمپئن شپ 2023، اور ایشین پیرا گیمز 2022 سمیت بڑے ٹورنامنٹس میں ان کی مسلسل کامیابیوں نے پیرا ایتھلیٹس میں  ان کی وراثت کو  مضبوط کیا ہے۔

کیریئر کی جھلکیاں اور کامیابیاں

پیرا ایتھلیٹکس میں یوگیش کتھونیا کا کیریئر متعدد قابل ذکر  کامیابیوں سے بھرا ہوا ہے ، جو ڈسکس تھرو کے زمرے میں ان کی صلاحیتوں اور  ان  لگن کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے  اپنے سفر کا آغاز 2019 میں ہینڈسپورٹ اوپن میں گولڈ میڈل کے ساتھ کیا، جس کے بعد اسی سال ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ انہوں  نے 2019 میں انڈین اوپن میں گولڈ میڈل کے ساتھ شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا۔ عالمی سطح پر ان  کی کامیابی 2020 میں ٹوکیو پیرا اولمپکس میں چاندی کے تمغے کے ساتھ پختہ  ہوگئی۔ انہوں  نے 2022 میں ایشین پیرا گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتا اور اسی سال انڈین اوپن میں ایک اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ 2023 میں، انہوں نے ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا اور انڈین اوپن میں ایک اور گولڈ میڈل کا اضافہ کیا، اب 2024 ا میں، انہوں نے پیرس پیرا اولمپکس میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا، جو کچھ سالوں میں ان کی مسلسل بہترین  کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VCEK.jpg

کلیدی حکومتی امدادی اقدامات

یوگیش کتھونیا کو حکومت کی طرف سے نمایاں مدد  حاصل ہوئی ہے، جو پیرا ایتھلیٹکس میں ان کی کامیابیوں کے لیے اہم ہے۔ اس مدد  میں کھیلوں کے خصوصی آلات اور تربیت کے لیے مالی امداد شامل ہے، جس سے اس کی مسابقت اور تربیتی ضروریات سے متعلق اخراجات کو پورا کرنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں  نے اپنی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے کوچنگ اور اسپورٹس سائنس سپورٹ سمیت ماہرین کی خدمات سے بھی فائدہ اٹھایا ہے۔ اس کے علاوہ ، یوگیش کو دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں بورڈنگ اور لاجنگ سمیت جامع تربیتی سہولیات تک رسائی حاصل  تھی ۔ ٹارگٹ اولمپک پوڈیم سکیم(ٹی او پی ایس) کے ذریعے ا نہیں  حادثاتی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے اضافی الاؤنس  دینے کے ساتھ  حکومتی  مدد بھی  فراہم کی گئی  ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ وہ اپنے کھیل پر پوری توجہ دے سکیں۔

نتیجہ

یوگیش کتھونیا کا ذاتی چیلنجوں پر قابو پانے سے لے کر عالمی سطح پر  عمدہ کارکردگی کے حصول تک کا شاندار سفر ان کی لچک اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پیرس 2024 پیرا اولمپکس میں ان کا حالیہ چاندی کا تمغہ، جس میں قابل ذکر کامیابیوں کی ایک سیریز ہے، پیرا ڈسکس تھرو میں ان کی غیر معمولی صلاحیتوں اور مسلسل کارکردگی کو اجاگر کرتا ہے۔ حکومت کی طرف سے پذیرائی اور  مدد  نے ان  کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس سے انہیں  بہترین کارکردگی کے لیے درکار وسائل اور حوصلہ ملا ہے۔ یوگیش کی کہانی نہ صرف ان کی انفرادی کامیابیوں کو اجاگر کرتی ہے بلکہ ان کی کامیابی  ایک متاثر کن مثال ہے  کہ کس طرح عزم اور تعاون پیرا ایتھلیٹکس کی دنیا میں عمدگی   کا باعث بن سکتا ہے۔ ان کی مسلسل کامیابی ان کے کھیل میں سرکردہ شخصیات میں سے ایک کے طور پر ان  کی میراث کو تقویت دیتی ہے، جو پیرا ایتھلیٹس کی آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی  رہے گی ۔

حوالہ جات:

https://x.com/Media_SAI/status/1830565837532467442

https://x.com/DDIndialive/status/1830596489963590044

INDIAN ATHLETES: PARIS PARALYMPICS 2024 pdf

پی ڈی ایف دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں:

**********

 

ش ح۔ع ح  ۔ رض

U:10514


(Release ID: 2051665) Visitor Counter : 29


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada