وزارت دفاع
مشترکہ کمانڈروں کی کانفرنس لکھنؤ میں سنٹرل کمانڈ ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوگی
وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انل چوہان کانفرنس کے دوران اعلیٰ سطح کی فوجی قیادت سے خطاب کریں گے
Posted On:
03 SEP 2024 5:25PM by PIB Delhi
جوائنٹ کمانڈروں کی کانفرنس، جس کا موضوع ’سشکت اور سرکشت بھارت: مسلح افواج میں انقلابی تبدیلی‘ ہے، 04 اور 05 ستمبر، 2024 کو لکھنؤ، اتر پردیش میں سینٹرل کمانڈ کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوگی۔ وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ 5 ستمبر کو دفاعی تیاریوں کا جائزہ لیں گے اور اعلیٰ سطح کی فوجی قیادت سے خطاب کریں گے۔ دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انل چوہان 4 ستمبر کو افتتاحی خطاب کریں گے۔
یہ کانفرنس علاقائی اور عالمی ماحول میں موجودہ اتار چڑھاؤ کےتناظر میں قابل عمل فوجی کارروائی اور روزگار کے حالات کا اندازہ لگائےگی ۔ ساتھ ہی ساتھ اس کانفرنس میں آئندہ خطرات کی نشاندہی کی جائے گی، نیز مستقبل کی جنگوں کے لیے ایک مضبوط تصور تیار کرنے کے لیے وسائل تیار کیا جائے گا۔ یہ کانفرنس فوجی کمانڈروں کو مسلح افواج کی جدید کاری کے منصوبوں کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرے گی۔ اس کانفرنس کے دورا ن مسلح افواج کی تینوں شاخوں کے درمیان مشترکہ اور بہتر تال میل کے ذریعے ملک کی دفاعی صلاحیت کو بہتر بنانے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
*****
ش ح۔ م ع ۔ ج
UNO-10496
(Release ID: 2051394)
Visitor Counter : 50